03:13 pm
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو میچوں میں شکست کس وجہ سے ہوئی؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو میچوں میں شکست کس وجہ سے ہوئی؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

03:13 pm

کراچی(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل سکس کے گذشتہ دو میچز میں ہونے والی شکست کا ذمے دار ٹہرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر پاکستان سپرلیگ اور دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران نشر ہونے
والے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں کوئٹہ کی شکست کے ذمے دار ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔تنویر احمد نے کہا کہ جب کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تو کپتان کو اندازہ ہوجانا چاہیئے تھا کہ بولرز کو مار پڑے گی، اور وہی ہوا، لاہور قلندرز کے بلے بازوں کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی پٹائی پر سرفراز احمد کھبی سر پر ہاتھ رکھ رہے تھے تو کھبی بولرز کے پاس جاکر انہیں ڈانتے رہے، اس طرح کا رویہ ہوگا تو بولرز کو اعتماد کہاں سے حاصل ہوگا۔سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہی کمنٹری کے دوران بھی سرفراز کے اسی رویئے پر بات کی جارہی تھی۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ کے دوران سرفراز کے تاثرات کو ان کی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سرفراز قومی ٹیم کے کپتان تھے تو وہ اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے تھے، یہ ان کا فطری عمل ہے۔پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ جب سے پی ایس ایل دبئی سے کراچی منتقل ہوا ہے تو پرفارمنس کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کی جگہ لے لی ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم میں حفیظ کی شمولیت نے ٹیم میں بہتری پیدا کردی ہے، یہی نہیں لاہور قلندرز اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرارہی ہے۔گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دی تھی، لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت 179 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تازہ ترین خبریں

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے

عیدالفطر کب ہوگی؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

عیدالفطر کب ہوگی؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

سندھ حکومت قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرے، اسد عمر

سندھ حکومت قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کی وضاحت کرے، اسد عمر

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خبر آگئی ، ایسااعلان کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائیگا

بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خبر آگئی ، ایسااعلان کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائیگا

وزیراعظم عمران خان آج پہلے مدینہ اور پھر جدہ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج پہلے مدینہ اور پھر جدہ جائیں گے