12:04 pm
پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ ، سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ ، سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

12:04 pm

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم نے 184 رنز کا مطلوبہ ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چمچماتی ٹرافی اپنے نام کی۔ عبید شاہد 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر موسیٰ عظیم 34 اور راجہ بلاج 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر شمائل حسین 35 اورآلراؤنڈر عامر حسن 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شیراز خان نے 29 اور محمد رفیق نے 23 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمن اور اویس علی نے بالترتیب 34 اور 37 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد شوبان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر فاسٹ باؤلر ابتسام الرحمٰن کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔اٴْدھر عرفات احمد کوایونٹ کے 5 میچوں میں 312 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سنٹرل پنجاب کے عبید شاہد 6 میچوں میں 116 کی اوسط سے 348 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بلے باز رہے۔ انہوں نے ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں۔ سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن 6 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین باؤلر قرار پائے۔ وکٹوں کے پیچھے 8،8 شکار کرنے پر سنٹرل پنجاب کے التمش عباس اور سدرن پنجاب کے عدنان شاہد کو مشترکہ طور پر بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔خیبرپختونخوا کے احمد حسین کو ٹورنامنٹ میں 7 کیچز تھامنے پر بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو