12:30 pm
ڈالر کا مہنگا ہونا پی ایس ایل فرنچائزز پر بوجھ بن گیا: نجم سیٹھی

ڈالر کا مہنگا ہونا پی ایس ایل فرنچائزز پر بوجھ بن گیا: نجم سیٹھی

12:30 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ڈالر کا مہنگا ہونا پی ایس ایل فرنچائزز پر بوجھ بن گیا، پی سی بی کی چند کوتاہیوں کی وجہ سے بھی بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مسائل زیادہ ہوئے۔ ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کاروباری شخصیات ہیں، انہوں نے معاہدے پر دستخط سے قبل اسے ضرور پڑھا ہوگا، پی ایس ایل مالکان نے ہم سے پوچھا تھا کہ لیگ میں سرمایہ کاری کیلئے کیا درکار ہے اور انہیں کتنا منافع ہوگا، میرے ہوتے ہوئے فرنچائزز کے ساتھ کوئی مسائل نہیں رہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا جس کی وجہ سے فرنچائزز پر بوجھ میں اضافہ ہوا، پی سی بی کی چند کوتاہیوں کے سبب بھی فرنچائزز کے ساتھ مسائل زیادہ ہوئے، کرکٹ بورڈ کو معاملات کا حل جلد تلاش کرنا چاہیئے، پی ایس ایل کی ٹیموں کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے تھا، جب 1،2 سال میں سٹیڈیم کے سٹینڈز تماشائیوں سے بھر جائیںگے تو ان مشکلات کا حل بھی نکل آئے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز کیا تو بڑی مشکلات پیش آئیں، ہمیں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسی ناکام کوششیں ہوچکی ہیں، یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوپائے گا اور اس میں بھاری نقصان کا بھی خدشہ ہے، پی ایس ایل کی دبئی میں میزبانی سے ہمیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اس لیے اسے نہ ہی شروع کریں تو بہتر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے عہدیداروں نے بھی بتایا کہ ہم اتنا بڑا ایونٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتے لیکن چند عہدیداروں نے لیگ کروانے کی حمایت کی، دبئی میں لیگ کرواتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ٹورنامنٹ کیلئے پہلے ایک دورانیہ دیا گیا لیکن اس کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ اب تو یہ ونڈو بھی خالی نہیں ہے، معاملات کو مکمل کرنے میں کافی وقت لگا ، سپانسرز اور اشتہارات کے علاوہ دیگر مختلف امور کے حوالے سے بھی فیصلے کرنے پڑے ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے تو کبھی کبھی ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی چاہتا ہی نہیں کہ لیگ کا انعقاد ہوسکے، لیگ کے ٹی وی رائٹس دینے کے معاملے میں بھی مسائل ہوئے، یہ ہمارے لیے ایک مشکل سفر تھا مگر ہم نے تمام مسائل کو شکست دی اورپی ایس ایل اب ایک ایک تناور درخت بن گیا ہے، ہم نے پی ایس ایل کو ایک انٹرنیشنل برانڈ بنایا، بہت خوشی ہے کہ اب پورا ایونٹ پاکستان میں ہورہا ہے جس کا بورڈ کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے لیکن پروڈکشن کے معیار پر سوالیہ نشان لگایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو