02:35 pm
پاکستان میں عمران خان کو وزیراعظم دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ کرکٹررہ چکے ہیں:کرس گیل

لاہور ( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز اور ’ یونیورس باس‘ کرس گیل نے اب خود کو ’یونیورسل پرائم منسٹر‘ قرار دے دیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں عمران خان کو پرائم منسٹر دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ ایک کرکٹر بھی رہ چکے ہیں لیکن کیریبیئن میں ہمارے ہر جزیرے کا اپنا وزیراعظم ہوتا ہے مگر کیربئین کا اصل وزیراعظم میں ہوں کیونکہ میں یونیورسل باس ہوں، میں دنیا کے تمام وزرائے اعظم کا باس ہوں کیونکہ میں یونیورس باس ہوں‘۔ یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل کا پاکستان سپر لیگ 6 میں سفر فی الحال ختم ہوگیا ہے اور وہ وطن واپس لوٹ گئے۔ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی والے یونیورس باس کے نام سے معروف ویسٹ انڈیز کے ممتاز بیٹسمیںن کرس گیل خوشگوار یادیں لیے واپس وطن لوٹ گئے۔
افتتاحی میچ میں 24 گیندوں پر 39 اور اگلے میچ میں 40 گیندوں پر 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے 41 سالہ کرس گیل نے پی ایس ایل 2016ء میں لاہور قلندرز اور 2017ء میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔ 2006ء میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی ملتان ٹیسٹ میں اپنی 94 رنز کی اننگز یاد ہے، پھر محمد یوسف اور یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سے انہیں تپتے سورج میں ایک طویل عرصے تک فیلڈنگ کرنی پڑی۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں (1003) کا ریکارڈ بنانے والے کرس گیل کہتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ پرستار آپ کا کھیل پسند کریں یا آپ کھیلیں تو انہیں خوشی ملے۔

تازہ ترین خبریں

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 