03:52 pm
انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ،

انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ،

03:52 pm

پشاور (ویب ڈیسک ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتما م انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ میں مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، ٹرائلز میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے خواتین کے ساتھ اور مردوں دس گیمز میں حصہ لیا ، ٹرائلز ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان کے مطابق ٹرائلز محکمہ کھیل ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ سپورٹس ایسویسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئے' انڈر21 گیمز میں لڑکوں کے لئے 10 گیمز جس میں ہاکی،ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ لڑکیوں کے لئے 7 گیمز جس میں والی بال،نیٹ بال،رسہ کشی ،ایتھلیٹکس ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہے' ٹرائلز میں 113 میل اور 82 فیمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا،
ہاکی میں 16 ، ٹیبل ٹینس میں پانچ، جوڈو میں آٹھ ، کراٹے میں دس ، تائیکوانڈو میں بارہ ، ریسلنگ میں سات، باسکٹ بال میں بار ہ، جمناسٹک میں چھ ، ووشو میں دس اور ویٹ لفٹنگ میں آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا اسی طرح خواتین ٹرائلز میں والی بال میں بارہ ، نٹ بال میں چودہ ، ایتھلیٹکس میں دس رسہ کشی میں دس بیڈمنٹن میں پانچ، ٹیبل ٹینس میں پانچ اورکرکٹ میںبیس کھلاڑیوںکو منتخب کیاگیاجس میںسے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا ، گزشتہ روز خواتین کرکٹ ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے جس میں کثیرتعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے سینئر کوچ پرویز خان نے لئے اس موقع پر انٹر نیشنل ایتھلیٹکس و ایڈمنسٹریٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے۔ کرکٹ ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ، ماہ نور حیات ، بختاور، صائمہ جبین ، عائشہ ، اقصیٰ، سونیا، سلمیٰ عزیز ، ماہ نور ، سمعیہ ، طاہرہ ناز، ملائیکہ، ریامبارک ، صدف، وجیہہ، جویریہ، ایمان ،مہوش، آسیہ، مقدس اور کائنات شامل ہیں ۔ مردوں کے ہاکی ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ 'سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام 'ایم طفیل'سابق انٹرنیشنل پلیئر و کوچ و ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمان بنوری کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جن میں گول کیپر نعمان خان'سبحان خان 'فل بیکس میں سلیم خان'احسان خان اور دانیال'ہاف بیکس میں قیصر ' عمر خان'عثمان خان 'اسماعیل خان' ذیشان 'فارورڈز میں اسماعیل خان 'زرین 'توحید سینئر'توحید جونیئر ' نعمان'تیمور'جبران خان 'عبدالوہاب 'عمیر 'طلال'آفاق اور صلاح الدین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا