09:44 pm
بھارت نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے برتری حاصل کرلی

بھارت نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے برتری حاصل کرلی

09:44 pm


احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-1سے برتری حاصل کرلی ہے۔احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ دوسرے ہی روز ہو گیا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ میچ کی دونوں اننگز میں ناکام ہو گئی۔انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 112رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ بھارتی بائولر اکشر پٹیل نے چھ
وکٹیں لیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم بھی صرف 145رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان جو روٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس کےبعد انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 81رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ایک بار پھر اکشر پٹیل نےپانچ جبکہ ایشون نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بھارت کو میچ جیتنے کےلئےصرف 49رنز کا ہدف ملاجو اس نے بغیر کسی نقصان کےہی حاصل کرلیا۔اکشر پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

تازہ ترین خبریں