10:35 pm
ملتان سلطانز کے نوجوان بائولر شاہنواز دھانی کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا

ملتان سلطانز کے نوجوان بائولر شاہنواز دھانی کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا

10:35 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل چھ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بائولر شاہ نواز دھانی نے اپنی نجی زندگی سے جڑے کچھ حیران کردینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ و ہ سندھ کے ایک غریب زمیندارسےتعلق رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد انھیں پڑھا لکھا کر سرکاری افسربنوانا چاہتے تھے ۔ انھیں گھر میں ٹی وی دیکھنےکی
بھی اجازت نہیں تھی۔وہ کرکٹ کھیلنے کا شوق بھی چھپ چھپ کر پورا کرتے رہے۔شاہنواز دھانی کے مطابق ایک دن لاڑکانہ ریجنل کرکٹ کے ایک عہدیدار ان کے گائوں آئے اور انہوں نے میری بائولنگ دیکھی تو مجھے لاڑکانہ انڈر 19 کے ٹرائلز میں آنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب ٹرائلز دینے کے لیے گیا تو میرے پاس جوتے اور جرابیں تک نہیں تھیں جو میرے دوست نے مجھے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک میں نے ہارڈ بال سے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی تھی لیکن ٹرائلز میں کامیابی کے بعد انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے قائداعظم ٹرافی میں سندھ کی فرسٹ الیون سے کھیلنے کا موقع ملا اور اب ملتان سلطانز نے مجھے پی ایس ایل 6 میں ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا ہے

تازہ ترین خبریں