11:39 am
ایسا شاندار چھکا جو بڑے بڑے بلے باز بھی نہ لگا سکے

ایسا شاندار چھکا جو بڑے بڑے بلے باز بھی نہ لگا سکے

11:39 am

کراچی (ویب ڈیسک ) ایسا شاندار چھکا جو بڑے بڑے بلے باز بھی نہ لگا سکے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے اب تک کے سب سے سنسنی خیز میچ کے دوران فاسٹ باولر وہاب ریاض کی بلے بازی نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ میچ کے دوران وہاب ریاض نے پی ایس ایل 6 کا سب سے بڑا چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پشاور زلمی کے کپتان نے ڈیل اسٹین کی گیند پر 103 میٹر طویل حیدر علی اور امام الحق نے 58 رنز کی شراکت کی، امام الحق کی وکٹیں 79 کے مجموعے پر زاہد محمود نے اڑادیں جنہوں نے 41 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ شروع کی اور بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 50 رنزبنائے اور ڈیل سٹین کا شکار بنے ۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک ایک مرتبہ پھر ٹیم کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوتے ہوئے 34 رنز بنا کر کٹنگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ کپتان وہاب ریاض اور شرفین روتھرفورڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لائے۔ وہاب ریاض کو محمد حسنین نے آخری اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کردیا جس کے بعد اگلی گیند پر ثاقب محمود رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد حسنین کی اگلی گیند وائیڈ پر باؤنڈری سے باہر چلی گئی اور روتھر فورڈ نے چوکا مار کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔
اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد عمران نے 15 کے سکور پر ڈیلپورٹ کوصرف 2 رنزپر آؤٹ کردیا، کرس گیل کی جگہ ٹیم میں آنے والے جنوبی افریقی سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونیوالے دوسرے بلے باز صائم ایوب تھے جو 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔ فاف ڈوپلیسی وہاب ریاض کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، ڈوپلیسی نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد نے اعظم خان کے ساتھ مل کر اننگز کو ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا اور اپنی نصف سنچری بنائی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، سرفراز احمد 19 ویں اوور میں وہاب ریاض کو 3 چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں ثاقب محمود نے ابتدائی دو گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں جس میں 26 گیندوں پر 47 رنز بنانیوالے اعظم خان اور بین کٹنگ شامل تھے۔ ثاقب محمود ہیٹ ٹرک نہ کر پائے تاہم محمد نواز کو بھی آؤٹ کرکے اوور میں تیسری وکٹ گرائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سکور بورڈ پر رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا سکور 198 رنز سجایا۔ پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ 3 وکٹیں ثاقب محمود کو ملی ،کپتان وہاب ریاض نے اپنے 4 اوورزمیں 54 رنز کی مار برداشت کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کیں جبکہ پشاور زلمی نےگزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم برقرار رکھی۔ میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل سٹین، محمد حسنین اور عثمان شنواری شامل ہیں جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں ۔چھکا لگایا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو