03:23 pm
حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

03:23 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے ایک بار پھر روہت شرما جیسا بیٹسمین بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد انٹرویو میں حیدر علی نے کہا کہ روہت شرما ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، خواہش ہے کہ جیسا انڈین بیٹسمین کھیلتے ہیں، میں بھی اس انداز میں بیٹنگ 
کروںپاکستان سپر لیگ میں اپنے ارادے اور اہداف پر بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے 20 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ خواہش تو ٹورنامنٹ کا ٹاپ بیٹسمین بننے کی ہے لیکن اگر ٹاپ نہ بھی بن سکا تو کوشش یہی ہو گی کہ پانچ بہترین بیٹسمینوں میں جگہ بناؤں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا بہت مفید ہے، شعیب ملک فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر بھی بہت رہنمائی کرتے ہیں، کوئٹہ کے خلاف ہونے والے میچ میں شعیب ملک نے بس یہ مشورہ دیا تھا کہ صورتحال کے مطابق اپنا نیچرل کھیل کھیلو۔پاکستان کی جانب سے 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور دو ایک روزہ میچز کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ جب کوئی کرکٹر قومی ٹیم کی نمائندگی کر لیتا ہے تو اس کے بعد فینز اور ٹیم کی اس سے توقعات اور بھی بڑھ جاتی ہے اس لیے ان کی ہر میچ میں یہی کوشش ہوتی ہے کہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہوئے گراؤنڈ میں اپنا 100 فیصد دوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہائی اسکورننگ میچ میں پشاور زلمی کی فتح پر بات کرتے ہوئے حیدر علی کا کہنا تھا کہ میچ پورے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مینجمنٹ اور پلیئرز کا بس ایک پلان تھا اور وہ یہ کہ میچ کو آخر تک لے کر جانا ہے، ٹیم نے یہی کوشش کی اور آخر میں کامیابی ملی جس پر سب خوش ہیں، آنے والے میچز میں بھی پرفارمنس اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو