12:26 pm
اب تک ٹاس جیت پائے اورنہ ہی میچ ،پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناکامی کہ وجہ کون ہے؟

اب تک ٹاس جیت پائے اورنہ ہی میچ ،پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناکامی کہ وجہ کون ہے؟

12:26 pm


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 4 سیزنز میں کامیاب ترین ٹیم شمار ہوتی تھی، اسے گزشتہ سیزن کے چوتھے میچ کے بعد ناجانے کیا ہوا کہ وہ جیتنا ہی بھول چکی ہے۔ان ابتدائی 4 سیزنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر مرتبہ پلے آف مرحلے میں پہنچی، صرف یہی نہیں بلکہ 3 بار فائنل کھیلا اور ایک مرتبہ تو چیمپیئن بھی قرار پائی۔جب لیگ کا 5واں
سیزن شروع ہوا تو اچانک اس نے عمر اکمل کو اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے باعث کھو دیا۔ کوئٹہ کے لیے اگرچہ یہ بڑا نقصان تھا لیکن اس کے باوجود اس ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے ابتدائی 4 میچوں میں سے 3 میں اس نے کامیابی حاصل کرلی۔ اس موقع پر تو یہی لگ رہا تھا کہ سرفراز احمد کی یہ ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی، مگر بدقسمتی سے زوال کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ اگلے 6 میچوں میں صرف ایک کامیابی نے کوئٹہ کو 5ویں پوزیشن پر لا کھڑا کردیا اور لیگ کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی۔اس بار نیا ٹورنامنٹ تھا اور کھلاڑی بھی بہت حد تک تبدیل ہوچکے تھے، تو خیال تھا کہ گلیڈی ایٹرز ایک نئے جذبے سے آئے ہوں گے لیکن چوتھے میچ کے اختتام پر ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔ ہاں اگر تبدیلی کہیں نظر آئی تو وہ صرف 2 ہی کھلاڑیوں میں نظر آئی، یعنی بیٹنگ میں سرفراز احمد بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف باؤلنگ میں محمد حسنین اپنے دیگر ساتھیوں کے نسبت بہتر کھیل پیش کررہے ہیں۔سرفراز احمد پہلے میچ میں اوپننگ کے ناکام تجربے کے بعد نمبر 4 پر شفٹ ہوئے تو ان کی بیٹنگ کا انداز ہی بدل کر رہ گیا۔ سرفراز عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بڑے چھکے بھی لگا رہے ہیں، لیکن ان کی بیٹنگ تو چل پڑی پر قسمت ابھی تک نہ کھل سکی۔ نہ ہی اب تک وہ ٹاس جیت پائے ہیں اور نہ ہی میچ۔ سرفراز احمد جو ہمیشہ ہی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا پسند کرتے ہیں مسلسل چاروں ٹاس ہار چکے اور وہ بھی تب جب پہلے بیٹنگ کرنا اور شکست لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی دوسرا بیٹسمین سرفراز احمد کا ساتھ نہیں دے سکا ہے۔ پچھلے سال پشاور زلمی کی جانب سے ناکام رہنے والے ٹام بینٹن اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلے 2 میچوں میں ناکام رہے تو ان کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا، لیکن کراچی کنگز کے لیے چند اچھی اننگز کھیلنے والے ڈیلپورٹ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دونوں میچوں میں ابھی تک ناکام ہی ہیں۔ایک اور المیہ یہ دیکھیں کہ ویسے تو پی ایس ایل میں کرس گیل ہمیشہ ہی ناکام رہے ہیں، لیکن اس بار جب وہ اچھی فارم میں نظر آرہے تھے اور کوئٹہ کے لیے انہوں نے رنز بھی بنائے تو محض 2 میچوں کے بعد ہی انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے بلاوا آگیا۔ ویسے تو گیل کا جانا پہلے سے طے تھا لیکن ایسی فارم میں ان کا جانا گلیڈی ایٹرز کے لیے بڑا نقصان تھا۔فاف ڈوپلیسی اسکور تو ضرور بنائیں گے, چند اچھی اننگز بھی کھیل لیں گے مگر کرس گیل کا اس فارم میں ہونا مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں تھا، لیکن اب وہ گھنٹی خاموش ہوچکی اور جب تک گیل کی واپسی ہوگی تب تک ناجانے گلیڈی ایٹرز کے لیے پلے آف میں جانے کی امیدیں بچیں گی یا نہیں۔ابھی تک تو ہم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ذکر کیا، لیکن کوئٹہ کے لیے مقامی بیٹسمینوں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ثابت ہوئی ہیں۔ سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں صائم ایوب کی۔ پچھلے کچھ سیزنز میں احسن علی کو مسلسل مواقع فراہم کرنے کے بعد اس بار گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔صائم انڈر 19 سے سندھ کی سیکنڈ الیون میں آئے تھے اور وہیں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کا انتخاب کرلیا۔ ایک اچھی شہرت کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے صائم کی تعریفیں کرس گیل بھی کرتے نظر آئے، لیکن صائم چند اچھی شاٹس کھیلنے کے علاوہ ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں کچھ خاص تاثر قائم نہیں کرسکے۔اسی طرح اعظم خان 4 میچوں میں صرف ایک میچ میں ہی اچھی بیٹنگ کرسکے اور اس میچ میں جب ان کی بیٹنگ کی سخت ضرورت تھی تو وہ ایک غیر ضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ اعظم خان کو سمجھنا ہوگا کہ ٹی20 کرکٹ صرف چھکوں کا کھیل نہیں ہے، کسی وقت یہاں بھی وکٹ پر وقت گزارنا ضروری ہو جاتا ہے۔یہ بات ٹھیک ہے کہ کوئٹہ ابھی تک کوئی ٹاس نہیں جیت پائے لیکن اس پر ان کا کوئی زور نہیں ہے، جس پر ان کا زور ہے وہ محض اچھی کارکردگی ہے جو ابھی تک نظر نہیں آئی۔مثال کے طور پر گ…

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی