01:20 pm
‘ڈیل سٹین ، آپ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں‘ ،حسن علی کا ٹویٹ

‘ڈیل سٹین ، آپ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں‘ ،حسن علی کا ٹویٹ

01:20 pm

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے توسط سے تجربہ کار جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین کی تعریف کی ہے۔ حسن علی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیل ،آپ میرے پسندیدہ ہیں ، یہی وہ ٹویٹ ہے‘‘۔ جنوبی افریقہ کے 37 سالہ فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے گذشتہ روز اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بہترین بائولنگ پرفارمنس پر حسن علی کی تعریف کی۔ ’’شاندار بائولنگ،! جب آپ کیریئر کی بہترین فارم میں ہوں تو اس کا بھرپور استعمال کریں اور آپ وہی کر رہے ہیں!‘‘۔ یاد رہے کہ حسن علی پچھلے پانچ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کے بعد رواں سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پال سٹرلنگ نے پہلے اوور ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بٹورے۔ انہوں نے برق رفتاری سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھے اوور میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔ ۔
زاہد محمود نے گلیڈی ایٹرز کو پہلی کامیابی دلائی اور 13 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانیوالے ایلکس ہیلز کی وکٹیں اڑا دیں۔زاہد محمود نے ایلکس ہیلز کی وکٹیں اڑا دیں جنہوں نے 13 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے تھے،پال سٹرلنگ بھی زاہد محمود کا شکار بنے لیکن وہ برق رفتار 56 رنز بنا چکے تھے۔ روحیل نذیر نے شاداب خان کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ پر 37 رنز کا اضافہ کیا، روحیل نذیر 34 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا جنہوں نے 21 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں پر 157 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا، آصف علی 16 اور حسین طلعت ایک رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2021ء کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی کے پہلے اوور میں صائم ایوب ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بناکر پانچویں گیند پر پال سٹرلنگ کو کیچ دے بیٹھے، کیمرون ڈیلپورٹ اور فاف ڈوپلیسی نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن 21 کے مجموعے پر فہیم اشرف نے ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا حسن علی نے پہنچایا جب ڈوپلیسی 17 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 41 کے سکور پر اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا ۔ بین کٹنگ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے 10 ویں اوور کی5ویں گیند پر کٹنگ کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد نے 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سرفراز احمد نے محمد نواز کے ساتھ ملکر ٹیم کا سکور 71 رنز سے 134 رنز تک پہنچایا،فہیم اشرف نے 54 رنز پر کھیلنے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو آؤٹ کردیا، انکی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ زاہد محمود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، قبل ازیں شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کل شیڈول تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کی جانب سے ٹوئٹر میں کہا گیا کہ میچ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں کم ازکم 2غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنیکی اجازت دی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس اس وقت صرف 3غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔ میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل سٹین، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خان (کپتان)، پال سٹرلنگ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، موسیٰ خان اور محمد وسیم پر مشتمل ہے

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ