03:57 pm
پی ایس ایل میں بلے بازوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، چیف سلیکٹر

پی ایس ایل میں بلے بازوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، چیف سلیکٹر

03:57 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک ): قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بلے بازوں پر ہماری توجہ ہے۔ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جو پرفارم کرتا ہے وہ مقبول ہی ہوتا ہے اور اس کو ٹیم میں موقع بھی ملتا ہے، اسی لیے کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی ترجیح دی جائے اور دو سال میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اوپنر عمران بٹ پر اس وقت بات کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ ایک بڑی سیریز میں ناکام ہوئے ہیں اور جیت میں ان کا کردار ہے پھر یہ ان کی پہلی سیریز تھی، امید ہے کہ وہ آگے جاکر رنز کرے گا اور کیمپ میں ان کی بیٹنگ پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ امام الحق ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں، فی الحال امام الحق کے لیے ہماری توجہ ایک روزہ کرکٹ پر ہے اور وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہدف ۔
کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں جو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے اچھی پریکٹس ہے کیونکہ ہدف کے تعاقب میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، یہ اچھا شگون ہے لیکن باؤلرز کو بھی سوچنا ہوگا کہ بعض اوقات رنز کا دفاع بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بلے بازوں کے مقابلے میں باؤلرز زیادہ سامنے آئے ہیں، باؤلرز کا کوئی اوور خراب بھی ہوجائے تو اس کے پاس واپسی کا موقع بھی ہوتا ہے لیکن بلے بازوں خاص کر نوجوان ہوں تو زیادہ دباؤ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل 2021 میں بھی چند اچھے باؤلرز نظر آئے ہیں، شاہنواز دھنی، عمران اور عمر، ارشد اقبال پر ہماری گہری نظر ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں موقع دیا جائے گا، پی ایس ایل میں ہماری نظر بلے بازوں کی کارکردگی پر بھی ہے اور شرجیل خان اور اعظم خان ہماری نظر میں ہیں لیکن کمبی نیشن کیا ہوگا آگے چل کر پتہ چلے گا۔قومی ٹیم کے سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے صرف فٹنس ہی ترجیح نہیں ہے بلکہ کھلاڑی کو ان کے صلاحیت پر بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں مڈل اور لوئر آرڈر میں چند مسائل ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمیں ان پوزیشنز پر کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینی ہے۔محمد وسیم نے کہا کہ شاداب خان انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آئے ہیں اور انہیں فارم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمر اکمل ڈومیسٹک میں پرفارم کریں کیونکہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اس لیے وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہی نہیں ہیں

تازہ ترین خبریں

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی