11:15 am
آخر وہ کون سی ’گیدڑ سنگھی‘ تھی جس کی بدولت کوئٹہ جیت گیا؟کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپ خبر آگئی

آخر وہ کون سی ’گیدڑ سنگھی‘ تھی جس کی بدولت کوئٹہ جیت گیا؟کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپ خبر آگئی

11:15 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بدھ کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے لیے ایک منفرد دن ثابت ہوا، ایک طرف جہاں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روکا، وہیں 'کفر ٹوٹا خدا خدا کرکےکہ بالآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا پہلا مقابلہ جیت ہی لیا، وہ بھی ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے۔ یعنی یک نہ شد، دو شد!پی ایس ایل 6 کے
ابتدائی تمام 13 میچوں میں جس ٹیم نے ٹاس جیتا، اس نے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پھر جو بھی ہدف ملا، حاصل کرلیا۔ چاہے بہت آسانی سے یا گرتے پڑتے اور بہت مشکل سے۔ ہدف 119 رنز ہو یا 199، کامیابی نے تعاقب کرنے والی ہر ٹیم کے قدم چومے۔ خود کوئٹہ ایک مرتبہ 198 رنز بنانے کے باوجود ہار گیا تھا۔سیزن کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ مکمل ہو نے کے بعد ایسے نتائج سے ایک یکسانیت اور اکتاہٹ پیدا ہوگئی تھی۔ بالآخر ہوا کا یہ تازہ جھونکا آیا اور مسلسل 4 میچ ہارنے والے کوئٹہ نے ناصرف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی بلکہ ہدف کا دفاع کرکے بھی دکھا دیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 14ویں اوور تک تو حالات قابو میں لگتے تھے، اسکور بورڈ پر 122 رنز موجود تھے اور صرف ایک وکٹ گری تھی، لیکن آخری 37 گیندوں پر 54 رنز ہی بنے اور کوئٹہ نے 7 وکٹیں گنوا دیں۔ لگتا تھا کہ یہی مرحلہ فیصلہ کُن ثابت ہوگا کیونکہ گلیڈی ایٹرز بُری طرح مقابلے سے باہر جاتا نظر آ رہا تھا۔ لیکن پھر حیران کُن طور پر ملتان کو 154 رنز پر ڈھیر کردیا اور مقابلہ 22 رنز سے جیت لیاآخر وہ کون سی ’گیدڑ سنگھی‘ تھی جس کی بدولت کوئٹہ جیت گیا؟ جی ہاں! اس مقابلے میں کوئٹہ ذرا مختلف حکمتِ عملی کے ساتھ کھیلا۔ اس نے ملتان کے لیے ایک 'اسپن جال تیار کیا جو واقعی اس میں پھنس بھی گیا۔ایسی وکٹوں پر جہاں فاسٹ باؤلرز کو بے دریغ مار پڑ رہی تھی۔ کوئٹہ کے باؤلرز کا حال تو خاص طور پر بہت بُرا نظر آیا تھا، جیسے ڈیل اسٹین نے ہر اوور میں اوسطاً 9.18 رنز کھائے ہیں، عثمان شنواری تو 10.60 اور بین کٹنگ 12.68 کا بھیانک اکانومی ریٹ رکھتے ہیں۔ان کے مقابلے میں اسپن باؤلرز کی ’پٹائی‘ ذرا کم ہوئی ہے۔ کوئٹہ نے اسی پہلو کو پکڑا اور میچ میں 3 اسپنرز کے ساتھ اتر گئے۔ ایک طرف محمد نواز اور زاہد محمود تھے اور پھر نسیم شاہ کو باہر بٹھا کر ان کی جگہ افغان اسپنر قیس احمد کو بھی میدان میں اتار دیا اور وہی ترپ کا پتّا ثابت ہوئے۔قیس نے تو براہِ راست ملتان کے قلب یعنی مڈل آرڈر پر وار کیا۔ پہلے جیمز وِنس کو آؤٹ کیا، پھر اس میچ کے لیے خاص طور پر کھلائے گئے شان مسعود کو ٹھکانے لگایا اور پھر رائلی روسو کی قیمتی وکٹ حاصل کرکے ملتان کی پیشرفت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا دیا۔ قیس نے اپنے 4 اوورز میں صرف 21 رنز دیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔دوسرے اینڈ سے محمد نواز نے بھی بہترین کفایتی باؤلنگ کی اور صرف 23 رنز دے کر صہیب مقصود کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔تیسرے اسپنر زاہد محمود نے اپنے اوورز میں 39 رنز تو کھائے، لیکن آخر میں ہیٹ ٹرک کرتے کرتے رہ گئے۔ اگر بین کٹنگ ایک آسان کیچ نہ چھوڑتے تو زاہد پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کروانے والے باؤلرز میں نام لکھوا لیتے۔ بہرحال، ان کے لیے اتنا کافی نہیں کہ انہیں کپتان سرفراز احمد نے شاباشی دی؟ یہ ’اعزاز‘ تو اب تک کوئٹہ کے کسی باؤلر کو نہیں ملا۔کوئٹہ کی اس کامیابی میں ایک کھلاڑی کا ذکر کرنا بہت ضروری ہے، اور وہ ہیں کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ کھلائے گئے نوجوان عثمان خان۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کوئٹہ کی جیت کی بنیاد رکھی۔ عثمان اپنے پی ایس ایل ڈیبیو پر ہی سنچری بنا جاتے، لیکن ریورس سوئپ کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔گوکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے یہ کامیابی سکھ کا سانس ثابت ہوگی، لیکن اب بھی کوئٹہ کو بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ وہ اپنے آدھے یعنی 5 میچ کھیل چکا ہے اور صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔ پھر ایک اور افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ اس سیزن کے لیے گلیڈی ایٹرز کی 'ڈائمنڈ پِک ٹام بینٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کا اعلان انہوں نے خود ٹوئٹر پر کیا ہے۔ اس لیے کوئٹہ کو اب پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوں گے۔گوکہ ملتان سلطانز کا حال بھی کچھ مختلف نہیں، لیکن پھر بھی انہیں نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے گلیڈی ایٹرز پر برتری حاصل ہے۔ اس لیے کوئٹہ اور ملتان دونوں کو اپنا 'گیم اٹھانا ہوگا، ورنہ اب تک جیسا کھیل انہوں نے پیش کیا ہے، اس کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنے کا امکان مشکل نظر آتا ہے۔ اب انہیں سب کچھ داؤ …

تازہ ترین خبریں

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

 اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟ 

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟