11:31 am
دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

11:31 am

پشاور(ویب ڈیسک ) دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ عالم میں شروع ہوگیا، افتتاحی میچ میں پمز کرکٹ اکیڈمی نے شاہ جمخانہ کرکٹ اکیڈمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جمخانہ اکیڈمی کے کپتان شعیب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 26 ویں اوور میں 128 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ۔
عبدالوہاب نے 43، فیروز خان نے 22 رنز بنائے۔ پمز اکیڈمی کی جانب سے احتشام خان نے 5 ، عمران خان نے 3 ، شہاب رحیم اور حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پمز اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد حاشر نے 38 ، امیر تیمور نے 36 ، اسماعیل احمد نے 26 اور محمد افتخار نے 18 رنز بنائے، شاہ جمخانہ کی جانب سے محمد وقاص نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

تازہ ترین خبریں