07:46 pm
رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

07:46 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پی سی بی کی درخواست سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کا
 اجازت نامہ جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب رمیز راجہ 18 اپریل کو قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا  ہے کہ وطن واپسی پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس سلسلے میں کرونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں