10:15 pm
کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

10:15 pm

چمن ( مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائ رنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی اخبر صالحزئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم کو فائ ر نگ کرکے ق ت ل کردیا
 گیا۔لیویز حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی، جو مقامی کرکٹر تھا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائ رنگ میں جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق محمد نعیم کی ل اش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔بعدازاں ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں