02:30 pm
بابراعظم کو دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنا ہوگی

بابراعظم کو دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنا ہوگی

02:30 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل کرکٹ پر ہونے والی بات چیت بابراعظم کاتذکرہ کیے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ کبھی بابر کا مقابلہ کوہلی سے کیا جاتا ہے کبھی انھیں دنیا کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سے ایک شمار کیا جا تا ہے۔ بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبر ون ہیں۔ کئی ریکارڈ بھی ان کے پاس ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والےبھی دنیا کے پہلے کپتان ہیں،انھوںنے ٹی ٹوئنٹی کے تیز ترین دو ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں لیکن نہ جانے کیا وجہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میںان کے اندر چھپا ہوا ایک بہت بڑا بلے باز ابھی تک باہر نہیں آپارہا۔ اگرچہ انھوںنے اپنی کپتانی میں کھیلے گئے چاروں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا ہےلیکن ان کا اپنا بیٹ ریڈ بال کرکٹ میں بالکل بھی نہیں چل پا رہا۔باوجود اس کے کہ ان سے حسدرکھنے والے پڑوسی ملک کے شائقین کرکٹ انھیں زمبابر اعظم کا نام دیتے ہیں کیونکہ بقول ان کے بابراعظم نے زمبابوے کےخلاف کھیل کھیل کے بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بابراعظم زمبابوے جیسی ٹیم کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں اپنی بیٹنگ میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔اور ادوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی واحد اننگز میں تو وہ  اپنے پہلی بار گولڈن ڈک پر بھی آئوٹ ہوچکے ہیں۔
 
حالانکہ پاکستان یہ دونوں میچز اننگزاور 100رنز کے بھاری مارجنز سے جیتا ہے لیکن بحیثیت بلے باز بابراعظم کا ان دونوں کامیابیوں میں کردار صفر تھا۔یہ مانتے ہوئے کہ ٹیسٹ میچ کرکٹ اس کھیل کی اصل روح ہے۔ ٹیسٹ اننگز میں وکٹ پر ٹھہر کر بڑا سکور کرنے والے بلے بازکو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ کی نسبت بہتر سمجھا جاتا ہے۔ایک بلے باز کی فطری صلاحتیں ایک اچھی ٹیسٹ اننگز سے ہی جانچی جاتی ہیں،اس بات کی اشد ضرورت پیدا ہوچکی ہےکہ اب بابر اعظم کو ایک بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنا ہوگی۔اور ان کا کم سے کم ہدف ایک ڈبل سنچری ہونا چاہیے۔ کیونکہ کوہلی ہوں ، یا ولیم سن، سٹیوسمتھ ہوںیا جو روٹ ، ان چاروں کھلاڑیوں نے حالیہ عرصے میں بڑی ٹیسٹ اننگز کھیل کر ہی اپنے اعلیٰ مقام کی بنیاد رکھی ہے۔جس کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں  ان چاروں کےلئےبیٹنگ  کااعلیٰ درجہ برقراررکھنا مشکل نہیں رہا۔چنانچہ یہ بات طے ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں تسلسل سے رنز بنائے بغیر بابراعظم کی صلاحیتوں پر یقینی طور پر سوال اٹھنا شروع ہوجائیں گے۔پاکستان کی ٹیم جولائی اور اگست میں دورہ ویسٹ انڈیز کرے گی جہاں قومی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچ میسر آئیں گے۔یہ سیریز کپتان بابراعظم کےلئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ ایک دو بڑی اننگز کھیل کر ریڈ بال کرکٹ میں اعتماد حاصل کریں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی نوجوان اورناتجربہ کارکھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔چنانچہ بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناکامی کا سلسلہ اب توڑنا ہی ہوگا۔
 

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا