10:54 pm
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ نہ کرنا حیران کن تھا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ نہ کرنا حیران کن تھا

10:54 pm


لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی شکست نے شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر مایوس کردیا ہے۔شائقین توقع کرر ہے تھے کہ پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز اپنی نام کر لے گا اورون ڈے سیریز میں اٹھائی گئی ہزیمت کا بدلہ چکا لے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ پہلے ٹی ٕٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے جان توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے 231رنز بنا ڈالے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا سکور ہے۔ انگلینڈ کو ہدف کا تعاقب 
کرنا پڑا۔ لونگ سٹون کی سنچری کے باوجود انگلینڈ یہ میچ ہار گیا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد نفسیاتی دبائو برقرار رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرتا۔ اورایک بار پھر بڑا ہدف دینے کی کوشش کرتا۔لیکن حیران کن بات یہ تھی کہ بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے ڈالی۔ گویا پچھلے میچ کے اچھے نتیجے کو دیکھنے کے باوجود اب مختلف تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کافی مہنگا پڑا۔ ہدف کا تعاقب پاکستان کےلئے کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز یکسر مختلف مائنڈ سیٹ سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔اورلگ بھگ ہمیشہ ہی اوپر تلے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے تو پاکستان کی شکست پر منتج ہوتا ہے۔ ایسی بہت ہی کم مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ قومی بلے باز اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بڑی پارٹنرشپس قائم کرکے ہدف حاصل کریں یا اس کے قریب جانےکی کوشش کریں۔ اس کی وجہ واضح طور پر ہمیشہ ڈر اور دبائو رہی ہے۔شاید کپتان بلے بازوں پر اعتماد نہیں کرپاتا اور بالروں پر انحصار کرتا ہے کہ وہ ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو کم سکور تک محدود رکھیں گے ۔اوریوں بلے بازوں کا کام آسان ہوجائے گا۔لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے۔ اور اس بار تو بالکل بھی نہیں ہوا۔ انگلینڈ نے آخری اوورز میں خراب بیٹنگ کے باوجود اتنے رنز بنالیے تھے کہ پاکستانی بلےبازوں کے اعصاب جواب دے گئے۔ ایک بدقسمتی ٹیم پرایک بزدل اور دفاعی سوچ کے مالک کوچ کا مسلط ہونا بھی ہے۔ جو میچ بچانے کے چکر میں میچ ہروانے کےلئے بھی مشہور رہا ہے۔ ایک جارح مزاج کوچ پہلے میچ کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ہر گز تبدیل نہ کرتا اورکپتان کو یہی مشورہ دیتا کہ بیٹنگ کرو اور سب کچھ دائو پر لگا کر پوری جان لڑا دو جو ہوگا دیکھا جائےگا۔ بس سیریز کا فیصلہ آج کرکے ہی آناہے۔مکی آتھر ہوتے تو یہ دلیرانہ بات ضرور کہتے۔لیکن وہی بات کہ جو ہے ہی نہیں اس کا تذکرہ کیاکرنا۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف