12:14 pm
رانا ٹنگا نے عمران خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

رانا ٹنگا نے عمران خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

12:14 pm

کولمبو، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کو ۱۹۹۶کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ عمران خان کی ایک بات مان لیتے تو سری لنکا ورلڈ کپ نہ جیت پاتا۔ اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں رانا ٹنگا نے انکشاف کیا کہ جب سری لنکا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تو فائنل سے پہلے تین دن تک روزانہ ہماری ٹیم ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم پہنچ جاتی تھی اورہم لوگ گرائونڈ کا معائنہ کرتے تھے۔ وہاں پر ہم نے ایک بات نوٹ کی کہ شام کے وقت گرائونڈ گیلا ہوجاتا تھا۔ اس پر میں نے گرائونڈز مین سے پوچھا کہ یہ نمی کیسی ہے۔ انھوںنے بتایا کہ شام کو گرائونڈ
میں شبنم پڑتی ہے۔ ہم کافی پریشان ہوگئے کیونکہ یہ نمی میچ کے دوران کس طرح کا برتائو کرنے والی تھی ہمیں کچھ بھی اندازہ نہیں تھا اس لئے ٹاس جیت کرکیا کرنا چاہیے یہ طے کرنا سمجھ سے باہر تھا۔ اب یہاں ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی۔ اروندا ڈی سلوا اورچند او رکھلاڑیوں کا خیال تھا کہ ہمیں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ جبکہ باقی کھلاڑی کہتے تھے کہ نمی سے گیند کو پکڑنا مشکل ہوجاتا ہے اوربالروں کو مشکلات ہوتی ہیں اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنی چاہیےتاکہ ہدف کا تعاقب کرنے میں آسانی رہے۔ مجھے گرائونڈ میں عمران خان نظر آئے۔ میں ان کے پاس گیا اوران سے مشورہ مانگا۔ تو انھوںنے مجھے کہا کہ پاکستانی وکٹیں بیٹنگ کےلئے سازگار ہیں ۔اس لئے آپ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ اس پر میں اور بھی الجھن کا شکار ہوگیا۔ میں نے دوبارہ اپنے کھلاڑیو ں کو بتایا کہ عمران خان پہلے بیٹنگ کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن کھلاڑیوں کی اکثریت بضد تھی کہ ہم اپنے پلان کے مطابق ہی چلیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی اورآسٹریلیا کو 240رنز پر محدود کیا۔ اور پھر آسانی سے ہدف حاصل کرلیا۔ اب میں سوچتا ہوں کہ اگر اس روز میں عمران خان کی بات مان لیتا تو شاید سری لنکا ورلڈ کپ نہ جیت پاتا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب