06:57 pm
حسن علی سب سے آگے نکل گئے نیا ریکارڈ قائم ۔۔ کتنے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی۔۔ شعیب اخترکاریکارڈ بھی توڑ دیا

حسن علی سب سے آگے نکل گئے نیا ریکارڈ قائم ۔۔ کتنے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی۔۔ شعیب اخترکاریکارڈ بھی توڑ دیا

06:57 pm

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں جہاں شعیب ملک کا رن آؤٹ موضوع بحث بنا رہا وہیں
حسن علی کی 219کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی کرائی گئی گیند نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی اور کہا گیا کہ انہوں نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میھتیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ٹی 20میچ میں 3وکٹیں حاصل کرکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکر زبردست کم بیک کیا اور ناقدین کے منہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بند کردیئے۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں دو ایسے واقعات تھے جو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے جن میں ایک شعیب ملک کا مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونا تھا جبکہ دوسرا حسن علی کی 219کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند تھی۔ہوا کچھ یوں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی باؤلنگ کے دوران گیند بازی کی رفتار کو ماپنے والی ٹیکنالوجی میں خرابی کے باعث حسن علی کی کرائی گیند کی رفتار 219کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی جبکہ سپنر محمد نواز کی ایک گیند 145اعشاریہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نوٹ کی گئی۔حسن علی کی جانب سے 200 سے زائدکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سلسلہ رہا اور صارفین کی جانب سے مزاحیہ انداز میں تبصرے کئے جبکہ کچھ نے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی گیند کا ریکارڈ توڑنے کے بھی تبصرے کر ڈالے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 161اعشاریہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو کہ آج تک کوئی دنیا کا دوسرا باؤلر نہیں توڑ سکا،یہ گیند 22فروری 2003 کو ورلڈ کپ میچ میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلش بیٹسمین نک نائٹ کو کیپ ٹاؤن میں کرائی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز