11:20 am
شادی کب اور کس سے ہوگی ، بابر اعظم ماہانہ کتنا کماتے ہیں ؟ قومی کپتان نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسیک ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر سرچ کیے جانے والے ان سوالوں کے جوابات دے دیئے جو ان کے مداحوں کو جاننے کی سب سے زیادہ تشنگی ہے۔
ان میں سب سے اوپر آمدنی اور شادی سے متعلق کیے جانے والے سوالات ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابراعظم بڑے ہی لائٹ موڈ میں ان سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ پہلا سوال تھا کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں لاہور کا رہنے والا ہوں جو اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دوسرا سوال تھا کہ وہ کونسا بیٹ استعمال کرتے ہیں اس کے جواب میں کپتان نے بتایا کہ گرے نکل بیٹے استعمال کرتے ہیں اور ایک میچ کے لیے چھ سے سات بیٹ ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹ کاوزن2.8 سے 2.9 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ مگر یہ اس چیز پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کس جگہ پر کھیل رہے ہیں۔ تیسرا سوال بابر اعظم کی آمدنی سے متعلق تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیدھا تو نہیں بتائیں گے مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جتنا آپ سمجھتے ہیں اس سے کم ہی کماتا ہوں۔ شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر انہوں نے پنجابی میں کہا کہ "اے تے مینوں وی نئیں پتہ" ساتھ ہی کہا کہ یہ گھر والوں کو معلوم ہوگا کیونکہ میری ساری توجہ ابھی کھیلنے کی طرف ہے۔ اپنے آئیڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئر میرے آئیڈیل ہیں میں انہی کو پسند کرتا ہوں اور انہی کے انداز کو کاپی کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا