08:02 pm
شاداب خان نے شاہنواز دھانی کو ٹیم کا ’وزیر خارجہ‘ کیوں کہا؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان
نے گزشتہ روز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم اور شاہنواز دھانی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ہم سیریز جیت گئے، بہترین میزبانی کے لیے بنگلا دیش کا شکریہ، یہ ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔‘قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ شاہنواز دھانی کو ان کے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دُعا ہے کہ آپ مسکراتے رہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔‘شاداب خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اُنہیں ٹیم کا وزیر خارجہ کہنے کی وجہ بھی پوچھی۔شاہنواز دھانی کے پوچھنے پر شاداب خان نے کہا کہ ’جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی ہر جگہ نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹنگ اسپرٹ دِکھائی ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔‘واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی