08:31 pm
پاکستانی اسپن جال کمزور پڑنے لگا، ٹیم مینجمنٹ پریشان

پاکستانی اسپن جال کمزور پڑنے لگا، ٹیم مینجمنٹ پریشان

08:31 pm


لاہور(نیوز ڈیسک)اسپن بولنگ کا جال کمزور پڑنے پر مینجمنٹ فکر مند ہے جب کہ آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ساجد خان اور نعمان علی رنگ نہ جماسکے۔آئندہ 12 ماہ میں ایک مصروف سیزن پاکستان کا منتظر ہے، قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہیں،رواں سال اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 
ورلڈ کپ بھی شیڈول ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3ون ڈے میچزجون میں راولپنڈی میں کھیلے گی،جولائی اور اگست میں پاکستان ٹیم کو دورہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے مقابلوں میں شرکت کرنا ہے، اگست میں نیدر لینڈز میں 3 ون ڈے ہیں، ستمبر، اکتوبر میں انگلینڈ کی میزبانی کرنا ہے، انگلش ٹیم کو دوبارہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے آنا ہے، دسمبر ، جنوری میں نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے مقابلے ہیں، جنوری میں گرین شرٹس کے ہوم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ویسٹ انڈیز سے ہیں۔اپریل، مئی میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہوگی،آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ نیدر لینڈ کے علاوہ دیگر مقابلے ہوم اور ایشیائی کنڈیشنز میں ہیں،اس طرح کی صورتحال میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اس معاملے میں وسائل کی کمی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔آسٹریلیا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کی شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اسپنرز توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے،ساجد خان پوری سیریز میں 156اوورز میں 119.25کی اوسط سے صرف 4وکٹیں ہی حاصل کرپائے، بہترین بولنگ 167رنز کے عوض 2وکٹیں رہی۔نعمان علی نے بھی تینوں میچ کھیلے اور 121.1اوورز میں 42.22کی ایوریج سے 9شکار کیے،ان میں سے 6وکٹیں راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں تھیں جب انہوں نے سیریز میں اپنی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 107رنز کے بدلے میں یہ شکار کیے تھے۔زاہد محمود کو آزمانے کی ضرورت نہیں تھی، دوسری طرف ناتھن لیون نے بظاہر اجنبی کنڈیشنز میں 12وکٹیں حاصل کیں جن میں کراچی ٹیسٹ کی میچ وننگ بولنگ بھی شامل تھی، ناتجربہ کار مچل سویپسن نے 2میچ کھیل کر ان کا ساتھ نبھایا، ون ڈے میچز میں زاہد محمود نے پاکستان کیلیے 45.25کی اوسط سے 4شکار کیے،بہترین بولنگ 59رنز دیکر 4وکٹیں رہی۔افتخار احمد 56اور خوشدل شاہ 53کی ایوریج سے 2،2وکٹیں لے پائے،دوسری جانب آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا نے 26کی اوسط سے 6شکار کئے، بہترین بولنگ 38رنز دیکر 4شکار رہی،واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان قادر کی پرفارمنس بہتر رہی مگر عمومی طور پر ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل کا فقدان نظر آتا ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے اسپن بولنگ وسائل اور پلان پر نظر ثانی کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ٹیسٹ میچز کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ سے نئے چہروں کی تلاش ہوگی، وائٹ بال میں کرکٹ میں شاداب خان کے فٹنس مسائل پریشانی کا باعث ہیں مگر ان کی واپسی سے اس شعبے میں بہتری آسکتی ہے،پی ایس ایل میں بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے بولر نظر نہیں آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق شہرہ آفاق اسپنر ان مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی سلوبولرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے ایک خصوصی پلان بنایا جائے گا،نیشنل اسٹیڈیم میں اسپنرز کیمپ لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو بلاکر صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خبردار ، گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا