03:41 pm
وہ وقت جب محمد آصف نے ویرات کوہلی کے زوال کی پیشنگوئی کر دی تھی ، کوہلی کونسی بڑی غلطی کرتے ہیں؟ بتا دیا

وہ وقت جب محمد آصف نے ویرات کوہلی کے زوال کی پیشنگوئی کر دی تھی ، کوہلی کونسی بڑی غلطی کرتے ہیں؟ بتا دیا

03:41 pm

لاہور (نیوزڈیسک) سابق ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی 2019ء سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور بھارتی بلے باز نے نومبر 2019ء کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری سکور نہیں کی ہے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف کے مطابق 2021ء میں ایسا ہونا ہی تھا۔ کوہلی نے اپنے کیریئر کے شاندار آغاز کا لطف اٹھایا اور مضبوطی سے خود کو ایک جدید عظیم بلے باز کے طور
پر قائم کیا اور اس کے اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان موازنہ بہت جلد شروع کر دیا گیا۔دوسری جانب محمد آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوہلی کبھی ٹنڈولکر کی سطح پر نہیں پہنچ پائیں گے۔ آصف نے 2021ء میں CoverDriveCricket کے یوٹیوب چینل پر کہا کہ کوہلی نچلے ہاتھ سے کھیلنے والا کھلاڑی ہے، وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے اچھا کر رہا ہے اور یہ اس کا ساتھ دے رہا ہے، جس لمحے اسے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی واپسی کر سکتے ہیں۔درحقیقت بابر اعظم ایک اوپری ہاتھ کے کھلاڑی ہیں بالکل ویسے ہی جیسے سنچن ٹنڈولکر تھے۔ بابر کا بلا بھی بالکل سچن کی طرح چلتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ کوہلی ٹنڈولکر سے بہتر ہے لیکن میں یہ نہیں کہتا، ویرات سچن کے قریب بھی نہیں آتے، یہ میری رائے ہے۔ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر نے جس طرح سے اپنے اپر ہینڈ سے کھیلا بہت کم لوگ اس تکنیک کے بارے میں جانتے ہیں، چاہے وہ کوچ ہوں یا کوئی کھلاڑی، سچن اپنی کور ڈرائیوز، ڈرائیوز ،پل شاٹس اور کٹ شاٹس میں بہت رواں تھے۔پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوہلی کے پاس بھی تمام سٹروکس موجود ہیں لیکن وہ نچلے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں ۔ بھارت کی متزلزل پرفارمنس نے ویرات کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کر دیا لیکن ان کی کارکردگی میں ابھی بہتری نہیں آئی۔ سابق کپتان بین الاقوامی سطح پر اور ڈومیسٹک سرکٹ دونوں میں اپنا اثر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری ایڈیشن میں ویرات کوہلی 7 اننگز میں 19.83 کی اوسط سے صرف 119 رنز ہی بنا پائے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا