06:41 pm
دیوالیہ قراردیکراثاثے چھپانے کاالزام،معروف کھلاڑی کوکتنے سال کی سزامل گئی

دیوالیہ قراردیکراثاثے چھپانے کاالزام،معروف کھلاڑی کوکتنے سال کی سزامل گئی

06:41 pm


دیوالیہ ظاہر کر کے اثاثے چھپانے کا الزام، بورس بیکر کو ڈھائی سال قید کی سزا
لندن(نیوز ڈیسک) جرمنی کے سابق ٹینس اسٹار بورس بیکر کو خود کو دیوالیہ ظاہر کر کے لاکھوں پاؤنڈز کے اثاثے چھپانے پر لندن کی عدالت نے جمعے کو جیل بھیج دیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بیکر کو اس مہینے کے شروع
میں برطانیہ کے دیوالیہ پن ایکٹ کے تحت چار الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی جن میں دیوالیہ پن کے مقدمے کے بعد اہم اثاثے ظاہر کرنے میں ناکامی، اثاثے چھپانے اور اہم اثاثے غائب کرنا شامل ہے۔54 سالہ چھ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن کو 2017 میں دیوالیہ ہونے کے بعد اپنی سابقہ بیوی باربرا اور سابقہ بیوی شارلی کو رقم منتقل کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔جج ڈیبورا ٹیلر نے لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہوئے کہاکہ یہ قابل ذکر ہے کہ آپ کو اپنے جرم پر پچھتاوا نہیں ہے اور آپ نے اقبال جرم بھی نہیں کیا، آپ میں کوئی عاجزی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بورس بیکر اپنی آدھی سزا سلاخوں کے پیچھے اور بقیہ لائسنس پر گزاریں گے۔مقدمے کی سماعت میں سابق عالمی نمبر ایک بیکر نے کیریئر کی تفصیلات اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی کی تمام تر پونجی گنوانے کی کہانی سنائی۔انہوں نے جیوری کو یہ بھی بتایا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی کچھ ٹرافیاں کہاں ہیں، کس طرح انہوں نے برطانیہ کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک سے زیادہ سود پر قرض لیا اور وسطی افریقی جمہوریہ سے سفارتی تحفظ حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوشش کی۔پراسیکیوٹر ریبیکا چاکلی نے کہا کہ بورس بیکر اپنے اثاثوں کے اعلان کے حوالے سے کچھ چیزوں کا انتخاب کرتے تھے، جب یہ ان کے لیے موزوں ہوتا تو وہ مکمل تفصیلات افشا کرتے، جب ایسا نہیں ہوتا تو نہیں کرتے۔انہوں نے بیکر پر اثاثے چھپا کر اور منتقل کر کے ’نظام سے بری نیت سے کھیلنے‘ کا الزام لگایا اور قرض دہندگان کو 20 لاکھ پاؤنڈ(2.51 ملین ڈالر) سے زیادہ کے اثاثوں سے محروم کر دیا، جن میں سے کسی کو بھی اب تک واپس نہیں کیا گیا۔بورس بیکر کو ٹینس کے لیے زبردست خدمات پر ’بوم بوم‘ بیکر کا لقب دیا گیا اور انہوں نے 1989 میں تیسری بار ومبلڈن جیتا تھا۔انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران دو بار آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن بھی جیتا تھا اور 1991 میں وہ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر تھے۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا