09:12 pm
نوجوان کرکٹرمہران ممتاز اپنے مرحوم  والد کا خواب پورا کرنے کے خواہشمند

نوجوان کرکٹرمہران ممتاز اپنے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کے خواہشمند

09:12 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسپنر مہران ممتاز صرف اپنے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کھیلنے راولپنڈی آئے اور پھر یہی کے ہو گئے۔کرکٹ سے محبت کرنے والے والد کا خواب تھا کہ ان کا بیٹا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے۔ڈومیسٹک سیزن 17ـ2016 میں انڈر 16 کرکٹ کھیلنے والے مہران ممتاز نے قائداعظم ٹرافی 22ـ2021 میں
ناردرن کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ رواں سال کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بھی پاکستان انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔مہران ممتاز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کے لیے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نیفاسٹ باؤلر کی حیثیت سے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا مگر مقامی کوچ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اسپن باؤلنگ شروع کی۔ 10 سال کی عمر سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے مہران ممتاز کے لیے یہ تبدیلی آسان نہیں تھی تاہم بحیثیت اسپنر انڈر 16 ٹرائلز میں انتخاب کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔انہیں یقین ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام ان جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے کھلاڑیوں کی مالی اور پیشہ ورانہ معاونت ہوگی۔ مہران ممتاز نے 17ـ2016 میں راولپنڈی انڈر 16 کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف قومی انڈر 16 اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔مہران ممتاز نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل انڈر 19 سطح پر بھی برقرار رکھا اور گزشتہ سال کھیلے گئے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے چار میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ میں مہران ممتاز نے پانچ میچز میں 14 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔رواں سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مہران ممتاز نے 3.16 کے اکانومی ریٹ سے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس ایونٹ پر روانگی سے قبل انہوں نے ناردرن کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے