05:09 pm
نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، پاکستان نے آسٹریلیا کی پوزیشن چھین لی ، کونسے نمبر پر آگیا؟ شائقین کیلئے خوشخبری

لاہور (نیوزڈیسک ) دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستان نے تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کینگروز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ مین ان گرین 
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی ریٹنگ آسٹریلیا کے برابر 106 ہے تاہم اعشاریائی لحاظ سے وہ تیسرے نمبر ہیں جب کہ بھارت 105 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔تین میچوں کی جیت کے سلسلے نے پاکستان کو کافی مدد فراہم کی ہے کیونکہ ٹیم آئی سی سی سپر لیگ کی درجہ بندی میں بھی آگے بڑھ گئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہندوستان 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 99 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس لے کر 9ویں جب کہ افغانستان 69 پوائنٹس کے ہمراہ دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔پاکستان کی اگلی ون ڈے سیریز ہالینڈ کے دورے میں شیڈول ہے۔ مین ان گرین اگست میں ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز ملک کے اندر معاشی بحران کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایشیاء کپ 2022ء میں بھی شرکت کرے گا اور سال کے اختتام سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے