12:31 pm
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل قرار،کتنے صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر کو بھجواگیا

لاہور(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے ایم پی اے نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل
قرار دینے کے لئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے 67 صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا۔تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد رضوان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی زریعے اسپیکر اسمبلی سبطین خان کو مراسلہ بھجوایا۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا، پولیس کو اسمبلی کے اندر داخل کروایا اور ارکان اسمبلی پر تشدد کروایا۔پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے 10 ووٹ مسترد کر کے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔مراسلے میں استدعا کی گی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی ، جس کے بعد وہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے برطرف ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کر کے حمزہ شہباز کو منتخب وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کیا گیا تو سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور زیادہ ووٹ لینے پر پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا