03:24 pm
ورلڈکپ2011 میں پیپلزپارٹی حکومت نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل فکس کیا تھا، سابق کرکٹر کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (نیوزڈـیسک ) پاکستان کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری
اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جب 2008ء سے 2013ء تک اقتدار میں تھے تو میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے 36 سالہ سابق وکٹ کیپر نے یوسف رضا گیلانی پر الزام لگایا کہ انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت کے خلاف فکس کیا تھا جو 30 مارچ کو موہالی میں کھیلا گیا تھا۔خیال رہے کہ موہالی میں بھارت نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ نے اس وقت بھی سوالات اٹھائے گئے تھے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے سچن ٹنڈولکر کے کئی کیچز ڈراپ کیے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 115 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور بالآخر اپنی ٹیم کو جیتنے میں مدد دی۔شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1999ء کے بعد پہلی بار 50 اوور کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس نے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تسلط کا سلسلہ توڑا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ذوالقرنین 2011ء کے ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے کیونکہ وہ 2010ء میں ہی عجیب حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے۔ ذوالقرنین حیدر کا مزید کہنا تھا کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میچ فکسنگ میں ملوث تھے تاہم وہ اس وقت خاموش رہے کیونکہ ٹیم کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی سب سے بے ایمان شخص ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے