07:59 pm
شعیب اختر باؤنسر مار کر بلے باز کے پاس جا کر کان میں کیا کہتے تھے جو وہ شرمندگی کی وجہ سے اپنے ساتھیوں کو بھی نہیں بتاتا تھا؟؟

شعیب اختر باؤنسر مار کر بلے باز کے پاس جا کر کان میں کیا کہتے تھے جو وہ شرمندگی کی وجہ سے اپنے ساتھیوں کو بھی نہیں بتاتا تھا؟؟

07:59 pm


بھارت کے معروف سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہنے کے بعد ٹوئٹر کا میدان سنبھال
لیا ہے اور شعیب اختر کی جانب سے انگلش باؤلر جوفرا آرچر سے متعلق تنقیدی ٹویٹ کا ایسا مزاحیہ جواب دیا ہے کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے . لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوفرا آرچر کا باؤنسر سٹیو سمتھ کی گردن پر لگا اور وہ زمین بوس ہو گئے تاہم جوفرا آرچر ان کے پاس جا کر خیریت دریافت کرنے کے بجائے واپس چلے گئے جس پر شعیب اختر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”باؤنسر گیم کا حصہ ہیں لیکن جب بھی کوئی باؤلر کسی بلے باز کو سر پر باؤنسر مارتا ہے اور وہ گر جاتا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ یہ ہے کہ باؤلر بلے باز کے پاس جائے اور اس کی خیریت دریافت کرے . سمتھ زمین بوس تھے اور درد میں مبتلا تھے مگر آرچر ان کے پاس نہ گئے جو کہ اچھی بات نہیں. میں ہمیشہ وہ پہلا شخص ہوا کرتا تھا جو ایسے موقع پر بلے باز کے پاس جایا کرتا تھا.“یووراج سنگھ نے شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر مزاح سے بھرپور ایسا جواب دیا کہ ٹوئٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور یقینا جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے. یووراج سنگھ نے لکھا ”ہاں! آپ بلے باز کے پاس جاتے تھے لیکن آپ کے حقیقی الفاظ یہ ہوا کرتے تھے کہ امید ہے تم ٹھیک ہو گے میرے بھائی کیونکہ ابھی چند اور باؤنسر بھی آنے والے ہیں.“ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرکٹر شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کے لیے پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے.اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی، اوپنر کو کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا، ری ہیب پروگرام کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا، سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ بھی ایک نشست رکھنی ہوگی.اب تک اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کرنے والے شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا. تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں.پی سی بی کے ڈائریکٹرسکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے کئے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے، بورڈ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا.شرجیل خان پر پی ایس ایل 2 میں اسپاٹ فکسنگ پر پابندی لگادی گئی تھی. شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوئی جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہش مند ہیں. تاہم اس کے لیے انہیں ری ہیب ہروگرام مکمل کرنا ضروری یے . طریقہ کار کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ سب سے معافی مانگنا پڑے گی.مخلتف لیکچرز کا حصہ بھی بننا ہوگا.

تازہ ترین خبریں

سیاسی صفوں میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو اہم ترین رہنما ؤں کی بیک ڈورملا قاتوں کی خبر سامنے آ گئی

سیاسی صفوں میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو اہم ترین رہنما ؤں کی بیک ڈورملا قاتوں کی خبر سامنے آ گئی

لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر مادھوری کترینہ اوردیگر کئی اداکاراؤں کی پر فارمنس کے بعد اب صباء فیصل بھی میدان میں آ گئیں

لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر مادھوری کترینہ اوردیگر کئی اداکاراؤں کی پر فارمنس کے بعد اب صباء فیصل بھی میدان میں آ گئیں

فیروز خان مالی طور پر مستحکم نہیں، بچوں کیلئے مانگی رقم نہیں دے سکتے: وکیل

فیروز خان مالی طور پر مستحکم نہیں، بچوں کیلئے مانگی رقم نہیں دے سکتے: وکیل

حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

اسلام آباد میں نایا ب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔ موت کی وجہ کیا بنی ۔۔۔؟

ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر

ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر

ارشد شریف کی والدہ  وہیل چئیرپر سپریم کور ٹ پہنچ گئیں

ارشد شریف کی والدہ وہیل چئیرپر سپریم کور ٹ پہنچ گئیں

ارشد شریف قتل کے ملزم کا کینیا کی انٹیلی جنس کے علاوہ کون سی ایجنسیوں سےبھی تعلقات کا انکشاف ہو گیا ۔۔۔ اہم خبر 

ارشد شریف قتل کے ملزم کا کینیا کی انٹیلی جنس کے علاوہ کون سی ایجنسیوں سےبھی تعلقات کا انکشاف ہو گیا ۔۔۔ اہم خبر 

عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

زرتاج گل کافضل الرحمٰن کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دینے کا مطالبہ

زرتاج گل کافضل الرحمٰن کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دینے کا مطالبہ

’الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں‘۔

’الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں‘۔

ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں اور وہ کس کس سے رابطے میں تھے ؟ نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھنے لگا

ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں اور وہ کس کس سے رابطے میں تھے ؟ نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھنے لگا

ارشد شریف قتل کیس، پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کیجانب سے 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع 

ارشد شریف قتل کیس، پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کیجانب سے 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا