10:58 pm
پہلا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کوکتنی وکٹوں سے شکست دیدی ،شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرآگئی

پہلا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کوکتنی وکٹوں سے شکست دیدی ،شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرآگئی

10:58 pm

کراچی (نیوز ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز
کےپہلےمیچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پراعتماد آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میںچاروکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،۔شان مسعود نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین آغاز کیا اور اور 85 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان نے 32 گیندوں پر چھکے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بابراعظم کو عادل رشید نے بولڈ کردیا تاہم انہوں نے 24 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ کی 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ٹیم واپس آنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی نے 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر دوسری وکٹ میں 24 رنز کا اضافہ کرنے تک محمد رضوان کا ساتھ دیا اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلی کو کیچ دے گئے۔حیدرعلی آؤٹ ہونے والے دوسرے بلےباز تھے اور اس وقت پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 109 رنز تھا۔محمد رضوان 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود بڑی اننگز کھیلنےمیں ناکام ہوئے اور 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کے قدم بڑے اسکور کی جانب سے بڑھنے سےروک دیا اور اور اپنی ٹیم کے لیے ایک آسان ہدف دلایا۔محمد نواز کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی تاہم افتخار احمد نے 17 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔افتخار احمد آخری اوور کی دوسری گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جبکہ ڈوکیٹ نے باؤنڈری پر ان کا ایک شان دار کیچ تھام لیا۔نسیم شاہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم صفر پر ووڈ کی گیند پر کیوران کو کیچ دےگئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنالیے۔خوشدل شاہ 7 گیندوں پر 5 اور عثمان قادر کسی گیند کا سامنا کیے بغیر اننگز مکمل کرکے چلے گئے۔اس سے قبل معین علی کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ یہ ہمارے اور پاکستان دونوں کے لیے بہت بڑا موقع ہے، میں زندگی میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستان زیادہ نہیں آیا اور یہاں بحیثیت کپتان شان دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں الیکس ہیلز تین سال بعد واپس آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور اس کے علاوہ بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتیں بہتر کرنا چاہتے ہیں، ایشیا کپ کے بعد ہم مل کر بیٹھے تاکہ مختلف شعبوں میں بہتری لائی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہم حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیں گے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، حیدرعلی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانیانگلینڈ: معین علی(کپتان)، فل سالٹ، الیکس ہیلز، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، رچرڈ گلیسن

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

انگریزوں کو بھی کراچی کی بریانی کھلائی گئی ۔۔ 17 سال بعد پاکستان آنے والی مہمان ٹیم انگلینڈ کن کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے؟

انگریزوں کو بھی کراچی کی بریانی کھلائی گئی ۔۔ 17 سال بعد پاکستان آنے والی مہمان ٹیم انگلینڈ کن کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے؟

شعیب اختر کو ایسی کیا چیز مل گئی جو پاکستان میں کسی کےپاس نہیں ہے،کھلاڑی نے مداحوں کو بھی بتا ددیا

شعیب اختر کو ایسی کیا چیز مل گئی جو پاکستان میں کسی کےپاس نہیں ہے،کھلاڑی نے مداحوں کو بھی بتا ددیا

شاہین کا ابھی آدھا سسر ہوں ۔۔ میرا داماد انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے، انٹرویو وائرل

شاہین کا ابھی آدھا سسر ہوں ۔۔ میرا داماد انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے، انٹرویو وائرل

15 منٹ کا راستہ اب ہوگا 2 گھنٹے میں پورا ۔۔ کراچی اور لاہور والے ہو جائیں تیار ! پاک انگلینڈ میچ کے دوران ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ عوام پریشان

15 منٹ کا راستہ اب ہوگا 2 گھنٹے میں پورا ۔۔ کراچی اور لاہور والے ہو جائیں تیار ! پاک انگلینڈ میچ کے دوران ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ عوام پریشان

’بابر مشوروں کو نہیں سنتا‘: کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز کا انکشاف

’بابر مشوروں کو نہیں سنتا‘: کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز کا انکشاف

قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کی طرف سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ۔۔۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کی طرف سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ۔۔۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ایوریج کو ایوریج لوگ ہی پسند آئے، ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان سب ہی نا خوش ۔۔۔شعیب اختر نے بھی شدید ناپسندیدگی کا اعلان کر دیا

ایوریج کو ایوریج لوگ ہی پسند آئے، ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان سب ہی نا خوش ۔۔۔شعیب اختر نے بھی شدید ناپسندیدگی کا اعلان کر دیا

شان مسعود کے بھارت میں چرچے۔۔۔بھرتی میڈیا اینکرزسب گرویدہ ہو گئے

شان مسعود کے بھارت میں چرچے۔۔۔بھرتی میڈیا اینکرزسب گرویدہ ہو گئے