09:22 pm
پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

09:22 pm


لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے انگلینڈ کوچھٹے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کےلیے 170رنز کاہدف دیدیا،پاکستان
نے بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر169رنز بنائے،۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اہم ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیتا اور بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ کے لیے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر محمد حارث میدان میں آئے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ محمد حارث پراعتماد بیٹنگ کرنے میں ناکام ہوئے تیسرے اوور میں گلیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستان نے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے، جنہوں نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ پر اچھی شراکت کی، اس دوران بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ افتخار احمد 21 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل معین علی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز ہمیشہ اتنی مشکل نہیں ہوتیں، حالات سے نمٹنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اچھا کھیلیں گے، گزشتہ میچ میں وکٹ تھوڑی مشکل تھی لیکن ہدف حاصل کرکے میچ جیت لینا چاہیے تھا۔ انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارک ووڈ اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلی کو شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ ٹاس میں کامیابی ملتی تو میں بھی پہلے فیلڈنگ کرتا کیونکہ اوس کا پہلو ہے لیکن 160 سے 170 کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد رضوان اور حارث رؤف کو بیٹھا کر محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو شامل کرلیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں: پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شان مسعود، حیدرعلی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، عامر جمال، شاہنواز دھانی، محمد وسیم انگلینڈ: معین علی (کپتان)، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، ریس ٹوپلی، رچرڈ گلیسن

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان