06:20 pm
فٹبال ورلڈ کپ میں نیا تنازعہ: جرمنی کی ٹیم کا منہ پر ہاتھ رکھ کر احتجاج اور عرب دنیا میں شدید اشتعال

فٹبال ورلڈ کپ میں نیا تنازعہ: جرمنی کی ٹیم کا منہ پر ہاتھ رکھ کر احتجاج اور عرب دنیا میں شدید اشتعال

06:20 pm


اگر حالیہ ورلڈ کپ کو دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس سے منسلک تنازعات کی دو متوازی
دنیائیں ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں، یورپی ٹیموں اور بالخصوص ان سات کپتانوں کے لیے جنھوں نے ’ون لو‘ (ایک محبت) کا بینڈ بازو پر پہننے کا فیصلہ کیا، ان کے نزدیک ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں (ایل جی بی ٹی) کے حقوق، انسانی حقوق کا مسئلہ ہیں اور وہ اس حوالے سے آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔ میزبان ملک قطر اور اکثریتی طور پر مسلمان عرب دنیا کے لیے یہ مذہب، ثقافت اور خطے کی روایات کا معاملہ ہے، اور عزت و احترام کا بھی جو ان کے نزدیک اُنھیں دی جا رہی ہے۔ یہ تناؤ اس ٹورنامنٹ میں بظاہر اب تک چلتا رہا ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے سٹیج پر بھی جاری ہے۔ بدھ کو جرمنی کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں جاپان کے خلاف میچ سے قبل اپنے منھ پر ہاتھ رکھ لیے۔ ٹیم مینیجر ہانسی فلِک نے کہا کہ اس کا مقصد ’یہ پیغام دینا تھا کہ فیفا ٹیموں کو خاموش کروا رہا ہے۔‘ مگر جرمنی کے اس مؤقف پر عرب دنیا میں سخت اور متفقہ طور پر منفی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ عربی میں جرمنی جاپان کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا مگر یہ جرمنی کی حمایت میں نہیں تھا۔ کئی لوگوں نے منھ پر ہاتھ رکھنے کو ایل جی بی ٹی حقوق کی حمایت، ’توہینِ آمیز‘ اور ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا۔ کچھ لوگوں نے فیفا سے کھلاڑیوں پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے بھی کہا۔ ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ’آپ ہمارے پاس آئیں (تو) ہمارے مذہب، ہماری ثقافت، ہماری روایات اور ہمارے قوانین کا احترام کریں۔ ورنہ آپ اپنا ہاتھ جہاں چاہے رکھ سکتے ہیں۔‘ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: ’بھوک، غربت، قلتِ آب، اور کئی دیگر عالمی مسائل موجود ہیں اور آپ نے صرف اسے اپنا مقصد بنایا۔‘ ایک فیس بک پوسٹ میں قطر ورلڈ کپ کے عرب و مسلمان پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا: ’اگر وہ (جرمن ٹیم) اس مقصد کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں تو آپ بھی اپنے مذہب پر فخر کریں اور اس پر قائم رہیں۔‘ جرمنی کا یہ اقدام فٹ بال کی نگران تنظیم فیفا اور کئی یورپی ٹیموں کے درمیان تنازعے میں تازہ ترین ہے۔ ان یورپی ٹیموں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کے کپتان میچز کے دوران تنوع کو فروغ دینے کے لیے ’ون لو‘ کی پٹیاں پہنیں گے مگر فیفا نے دھمکی دی کہ اُنھیں یلو کارڈ دکھا دیا جائے گا۔ جرمن فٹ بال فیڈریش کے میڈیا ڈائریکٹر سٹیفن سائمن نے اس اقدام کو ’انتہا درجے کی بلیک میلنگ‘ قرار دیا تھا۔ جرمنی کو منھ پر ہاتھ رکھنے کی وجہ سے کسی انضباطی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کوئی ’سیاسی مؤقف‘ پیش کرنا نہیں تھا۔ جرمنی نے مزید کہا ہے کہ ’انسانی حقوق پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ ہمیں پٹی باندھنے سے روکنا ہماری آواز بند کرنے جیسا ہے۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔‘ ورلڈ کپ کے موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے مغربی دنیا پر قطر کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے متعلق رپورٹنگ پر ’منافقت‘ اور ’یکطرفہ اخلاقی سبق‘ کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ قطر میں ہم جنس پرست تعلقات رکھنا یا ان کو فروغ دینا جرم ہے۔ یہ صرف ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کی حد تک محدود نہیں ہے۔ کئی عربوں کے لیے یہ دکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے جیسا ہے۔ قطر میں کئی لوگوں کا سوال ہے کہ جب روس نے سنہ 2018 میں فٹ بال ورلڈ کپ یا پھر چین نے سنہ 2008 میں اولمپکس کی میزبانی کی تھی تو تب ان ملکوں کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر اعتراضات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ جب قطر نے ورلڈ کپ کی میزبانی جیتی تو اسے عرب دنیا کی فتح کے طور پر دیکھا گیا کیونکہ بالآخر دنیا کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک مقابلہ اب ایسے خطے میں ہونے والا تھا جو عام طور پر صرف جنگوں کے لیے مشہور ہے۔ ایک قطری مداح نے مجھے بتایا: ’یہ صرف قطر کے لیے نہیں بلکہ تمام عربوں اور مسلمانوں کے لیے ہے۔‘ منتظمین پر کسی بھی تنقید کو پورے خطے پر تنقید اور کسی عالمی مقابلے کی موزوں میزبانی کرنے کی اس کی قابلیت پر شک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مگر لگتا ہے کہ خود قطر کو بھی اس بات پر حیرانی ہے کہ دنیا اس کا کس قدر کڑا جائزہ لے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

قومی کپتان بابراعظم کی شادی سے متعلق حسن اور شاداب نے ایسی کیا بات کی کہ بابر کے چہرے کے تاثرات ہی تبدیل ہو گئے

قومی کپتان بابراعظم کی شادی سے متعلق حسن اور شاداب نے ایسی کیا بات کی کہ بابر کے چہرے کے تاثرات ہی تبدیل ہو گئے

’ جب میچ نہ ہو تو قومی کرکٹرحارث رؤف کیا کرتے ہیں ۔۔۔؟ویڈیو وائرل ہوئی تو مداح دیکھ کر حیران رہ گئے

’ جب میچ نہ ہو تو قومی کرکٹرحارث رؤف کیا کرتے ہیں ۔۔۔؟ویڈیو وائرل ہوئی تو مداح دیکھ کر حیران رہ گئے

فیفا ورلڈکپ قطر ۔۔۔سب کے پسندیدہ اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اہم ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فیفا ورلڈکپ قطر ۔۔۔سب کے پسندیدہ اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اہم ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرہراساں کرنے کےحوالے سے مقدمہ درج کرنے کا معاملہ۔۔۔عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرہراساں کرنے کےحوالے سے مقدمہ درج کرنے کا معاملہ۔۔۔عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

فیفا ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کوبہت بڑا جھٹکا۔۔۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر بہت بڑی پابندی لگا دی گئی ۔۔مداح شاک کی حالت میں

فیفا ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کوبہت بڑا جھٹکا۔۔۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر بہت بڑی پابندی لگا دی گئی ۔۔مداح شاک کی حالت میں

شاہین آفریدی کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک۔۔۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی خود کو شاہین کی تعریف سے نہ روک سکے

شاہین آفریدی کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک۔۔۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی خود کو شاہین کی تعریف سے نہ روک سکے

کرکت کی دنیا کے شائقین کیلئےاہم خبر۔۔۔پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے بہت بڑا اعلان کر دیا گیا

کرکت کی دنیا کے شائقین کیلئےاہم خبر۔۔۔پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے بہت بڑا اعلان کر دیا گیا

۔ فتح کا جشن مناتےہوئے بھی جاپان کے لوگ میچ ختم ہونے کے بعد سٹیڈیم کی صاف صفائی کرنا نہ بھولے۔۔دیکھیں خوبصورت ویڈیو

۔ فتح کا جشن مناتےہوئے بھی جاپان کے لوگ میچ ختم ہونے کے بعد سٹیڈیم کی صاف صفائی کرنا نہ بھولے۔۔دیکھیں خوبصورت ویڈیو