06:45 pm
کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں شامل کرسٹیانو رونالڈو اب ایک ایشیائی ملک کے کلب کا
حصہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔انہوں نے یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا تھا جس میں اسٹار فٹبالر نے انگلش کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے'۔بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی تھی۔اب نئی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جلد النصرکلب کےساتھ معاہدےپردستخط کردیں گے۔انہیں سعودی کلب کی جانب سے ڈھائی سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس عرصے میں انہیں مجموعی طور پر 50 کروڑ یورو معاوضے میں دیے جائیں گے۔کچھ ماہ قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کی پیشکش مسترد کردی تھی مگر اب وہ اس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 