03:19 pm
کچھ اور رہ گیا ہے؟ رمیز راجا سے متعلق صحافی کے سوال پر بابر اعظم کا طنز

اسلام آباد(نیوزڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صحافی کے لمبے سوال پر انہیں ٹوکے بغیر 
نہ رہ سکے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کے پنڈی اسٹیڈیم پچ سے متعلق بیان پر سوال کیا۔صحافی نے کپتان سے سوال کیا کہ ماضی میں پنڈی کی پچ پر ہی آسٹریلیا کے خلاف ہمیں ڈی میرٹ پوائنٹ ملا، یہ وہی پچ ہے جہاں آسٹریلیا کو 100 اوورز کروانے کے بعد بھی ایک وکٹ ملی تھی جس پر رمیز راجا نے پچ سے متعلق کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز اچھے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایسا بیان دیا، کیا ہمیں اپنے بیٹسمینوں پر اعتماد نہیں جو ایسا بیان دیا گیا؟صحافی کے سوال کو پہلے تو بابر نے تحمل سے سنا بعد ازاں بابر نے صحافی کو گھورتے ہوئے سوال کیا کہ کچھ اور رہ گیا ہے؟ مزید کچھ رہ گیا ہے؟ جس پر صحافی کا اشارہ ملنے پر بابر اعظم نے بڑی مہربانی کہتے ہوئے بات آگے بڑھائی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بولرز کو مدد ملے گی۔رمیز راجا کے بیان پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین کو کھلاڑیوں پر اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کہ مجھ پر ہے۔اپنی پرفارمنس سے متعلق کیے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال پرفارمنس میں خاص کوئی فرق آیا ہے ،کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا، ہر دن آپ سیکھتے ہیں غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور مجھے بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور