11:37 am
16سال پہلے خود کھیلا ، آج کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہا ہوں۔۔۔ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میچ بچانے والی اننگ کی یادیں تازہ کر دیں

16سال پہلے خود کھیلا ، آج کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہا ہوں۔۔۔ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میچ بچانے والی اننگ کی یادیں تازہ کر دیں

11:37 am

ملتان (نیوزڈیسک) پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ 16 برس قبل ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بچانے والی اننگ کھیلی تھی

، آج نوجوانوں کی رہنمائی کر رہا ہوں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے 16 برس پہلے ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ کی یادیں تازہ کردیں، انہوں نے کہا کہ 16 برس کے بعد ملتان میں ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے، جو ایک زبردست چیز ہے، پراُمید ہوں کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اچھا ہوگا اور پاکستان جیتے گا، یہاں جب بھی میچ ہوتا ہے شائقین کی ایک بڑی تعداد آتی ہے، سب پاکستان کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔محمد یوسف نے کہا کہ میں 2006 کو کسی بھی طرح نہیں بھلا سکتا، میں یہ بالکل نہیں کہہ سکتا کہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اکیلے کیا، میں نے اس سال کوشش کی اور محنت کی نوازا مجھے اللہ نے تھا، سعید انور، انضمام الحق، یونس خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس جیسے کھلاڑی آئے لیکن یہ کیلنڈر ایئر میں رنز بنانے کا ریکارڈ میرے حصے میں آیا، یہ ریکارڈ سچن اور برائن لارا جیسے بیٹرز بھی نہ بنا سکے۔پاکستانی بیٹنگ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ویوین رچرڈ پائے کے کھلاڑی ہیں، میں تو ان کے نزدیک بھی نہیں ہوں، میں سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا، ان کا کہنا تھا کہ 16 برس پہلے میں نے ملتان ٹیسٹ میں میچ بچانے والی اننگز کھیلی تھی، پہلے خود بیٹنگ کے لیے یہاں آتا تھا اب بیٹرز کی رہنمائی کر رہا ہوں،میرا عقیدہ ہے کہ کوشش کریں نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان نومبر 2006 میں کھیلا گیا،محمد یوسف 2006 میں غیرمعمولی فارم میں تھے، انہوں نے کیلنڈرز ایئر میں 1788 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی