06:44 pm
فری کک پر ناقابل یقین گول کرنے والی فٹبالر لیجنڈ جہانگیرخان کی بھانجی ہیں

فری کک پر ناقابل یقین گول کرنے والی فٹبالر لیجنڈ جہانگیرخان کی بھانجی ہیں

06:44 pm

کراچی: سعودی عرب کے خلاف میچ میں فری کک پر شاندار گول کرکے پاکستان کو شکست سے بچانے والی کپتان ماریہ خان عالمی شہرت یافتہ دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دار ہیں۔ سعودی عرب میں 4 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے ایک ایسا گول کردیا جس نے انھیں عالمی شہرت دلادی۔ اس گول کے باعث پاکستان شکست سے بھی بچ گیا۔
ماریہ خان نے سائیڈ لائن سے ایسی فری کک لگائی کہ فٹبال فضا میں بل کھاتے ہوئے پول میں جا گری۔ کک اتنی طاقتور، تیز رفتار اور تیر بہ ہدف تھی کہ مخالف ٹیم کی گول کیپر گیند چھونے کے باوجود اسے روکنے میں ناکام رہیں۔ اس گول کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فٹبال کے بڑے بڑے ناقد پاکستانی خاتون فٹبالر کے اس گول کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستانی صارفین نے بھی ماریہ خان کو خوب سراہا۔ ماریہ خان پاکستان کے دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی نواسی ہیں اور امریکا میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں اپنے نانا سے اسکواش کی تربیت بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ماریہ خان چھ ورلڈ اوپن اور 10 برٹش اوپن جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی بھانجی بھی ہیں۔ امریکا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماریہ خان نے وہیں ایک فٹبال کلب میں بطور گول کیپر شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد ازاں 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ماریہ خان کو متحدہ عرب امارات آنا پڑا لیکن یہاں بھی انھوں نے فٹبال کا شوق جاری رکھا اور اماراتی ٹیم میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے لگیں۔ ماریہ خان 2018 کو پاکستان میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوئیں اور 2020 میں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کے 30 کھلاڑیوں میں جگہ ملی اور اسی سال نیپال کے ساف گیمز کے لیے قومی ٹیم کی کپتان بنائی گئیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری