06:41 pm
سوریہ کمار یادو نےتاریخ رقم کردی ،آئی سی سی کابڑااعزاز پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹربن گئے

سوریہ کمار یادو نےتاریخ رقم کردی ،آئی سی سی کابڑااعزاز پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹربن گئے

06:41 pm

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے تاریخ رقم کردی ہے۔ دراصل سوریہ کمار یادو آئی سی سی کا بڑا اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو سال کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر
منتخب کیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ سوریہ کمار یادو سال 2022 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ سوریہ کمار نے سال 2022 میں 31 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 46.56 کی بہترین اوسط اور 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے تھے، جس میں 2 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔سوریہ کمار یادو کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔ سوریہ کمار یادو نے اس دوران 68 چھکے اور 106 چوکے بھی لگائے۔ سوریہ کمار یادو اس وقت دنیا کے نمبر 1 ٹی ٹوینٹی بلے باز بھی ہیں۔ سوریہ کمار سال 2022 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 1164 رنز بنانے والے بلے باز تھے۔سوریہ کمار یادو کسی ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوینتی کرکٹ میں 1000 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں ۔ اسی وجہ سے آئی سی سی نے بڑا تحفہ دیتے ہوئے سوریہ کمار کو ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ سوریہ کمار اس وقت دنیا کے نمبر 1 ٹی ٹوینٹی بلے باز ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سوریہ کمار کے 908 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے اب تک ٹیم انڈیا کیلئے 45 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 46.41 کی بہترین اوسط اور 180.34 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1578 رنز بنائے ہیں، جس میں 3 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹویئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی دوڑ میں سوریہ کمار یادو کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان، زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن بھی شامل تھے۔ سیم نے آسٹریلیا میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
source

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا