08:38 pm
قومی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پرہمیشہ ناکام ہوجاتی ہے، رمیزراجا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پر ہمیشہ ناکام ہوجاتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پر کارکردگی دکھانے میں ہمیشہ ناکام رہتی ہے۔ اگرچہ پاکستان نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز جیت گیا لیکن اگر قومی ٹیم کیویز کو وائٹ واش کرنے میں کام یاب ہوجاتی تو یہ نہ
صرف بہت خوش کن بات ہوتی بلکہ قومی ٹیم کی نمبر ون پوزیشن بھی برقرار رہتی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دینے کے بعد بہترین ون ڈے ٹیموں کی آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست آگئی تھی مگر پانچویں ون ڈے میں بلیک کیپس سے ہارجانے کے بعد اس سے نمبر ون کی پوزیشن چھن گئی اور وہ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ اس طرح پاکستان اپنی نمبرون پوزیشن 48 گھنٹے بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ سابق کرکٹر نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع تھا مگر بدقسمتی سے یہ موقع ضائع ہوگیا۔ رمیزراجا نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بھی ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع تھا جب ہم دو کے مقابلے میں تین میچ جیت چکے تھے مگر بالآخر انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی۔ اسی طرح ایشیا کپ کے دوران ہم سری لنکا سے پہلے گروپ میچ ہارے اور پھر فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان کو جب بھی اہم مواقع کا سامنا ہوتا ہے تو قومی ٹیم توقعات پر پوری نہیں اترتی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں