07:38 pm
پاکستان کا ورلڈ کپ میچز بھارت سے غیرجانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا ورلڈ کپ میچز بھارت سے غیرجانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

07:38 pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ورلڈ کپ کے ان کے میچز بھارت سے غیرجانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے میچوں کا شیڈول یا مقامات کی فہرست جاری کرنے میں ناکام ہوا ہے جبکہ ورلڈ کپ اکتوبر میں شروع ہوگا۔
ورلڈ کپ کے آغاز کے لیے 6 ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن تاحال صورت حال غیرمعمولی رخ اختیار کرچکی ہے۔ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اقدامات تاحال واضح نہیں ہے جبکہ دونوں روایتی حریف ممالک کے کرکٹ بورڈ اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے حالات خوش گوار نہیں ہیں۔ پاکستان ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں بھارت بھی شامل ہے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات سامنے آرہے ہیں۔ آئی سی سی کے امیر ترین بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا جاتا رہا ہے اور اس کے لیے سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی صورت حال کو بنیادی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ بی سی سی آئی نے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ میں ان کے میچز پاکستان سے باہر منتقل کردیے جائیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اس حوالے سے انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مفاہمانہ تجاویز پیش کی ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ’اگر اب بھارت غیرجانب دار مقامات کا خواہاں ہے اور ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرتا ہے تو پھر ہم اسی طرح کا ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں استعمال کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ اپنے میچز بنگلہ دیش یا بھارت کی منشا کے کسی دوسرے مقام پر کھیلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ماڈل دونوں ممالک کے درمیان جاری اس سیاسی تنازع کا بہتر حل ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی سربراہی بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کر رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے بھارتی بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مرکزی حکومت کے سامنے اپنے مؤقف پر ڈٹ جائیں اور زور دیا کہ بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دیں کیونکہ یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی مشہور صحافی ہیں اور اس سے قبل بھی پی سی بی کی سربراہی کرچکے ہیں اور پاکستان میں کرکٹ واپسی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے نجم سیٹھی کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں