07:03 pm
بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کے معاملے پر پی سی بی اور بھارتی بورڈ میں بات چیت شروع نہ ہوسکی

بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کے معاملے پر پی سی بی اور بھارتی بورڈ میں بات چیت شروع نہ ہوسکی

07:03 pm

لاہور: بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے، سکیورٹی اور میچز وینوزپر ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان بات چیت کا آغاز نہیں ہوسکا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ستائیس مئی کو اپنا خصوصی اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں ورلڈکپ کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت میچز کا شیڈول بھی فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی نے
ابھی تک ورلڈ کپ معاملات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، سکیورٹی، مقامات اور دوسرے ایشوز پر کوئی باضابطہ بات چیت آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے نہیں کی گئی۔ بورڈ حکام کی اس وقت تمام ترتوجہ ایشیا کپ کو یقینی بنانے پر ہے اورمجوزہ ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی بورڈ کے جواب کا بھی انتظار ہے، بھارتی بورڈ کا رسپانس دیکھ کر ہی پی سی بی ورلڈ کپ پر اپنے لائحہ عمل طے کرے گا۔ دوہزار سولہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے ایک سکیورٹی وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس بار بھی سیکورٹی وفد بھیجا جائے گا یا نہیں، اس ایشو پر پی سی بی نے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی۔ ایشیا کپ ستمبر میں طے ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ پانچ میچز کی میزبانی ملک میں کرنے کا خواہشمند ہے، اس کے بعد آٹھ میچز نیوٹرل وینو پر کھیلنے کو تیار ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے یا مسترد کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع