06:55 pm
شعیب میرا قرض دار ہے آج تک پیسے واپس نہیں کیے: ثقلین کا شکوہ

شعیب میرا قرض دار ہے آج تک پیسے واپس نہیں کیے: ثقلین کا شکوہ

06:55 pm

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے براہ راست شو میں قرضہ واپس نہ دینے کا شکوہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران میزبان مومن ثاقب نے ثقلین مشتاق کو شعیب اختر کی تصویر دکھا کر مختلف سوالات کیے، جس پر ثقلین مشتاق نے بتایا کہ ٹیم میں سب شعیب کو شعیبی اور شعیب ایکٹر کہتے تھے۔ ثقلین مشتاق کے مطابق شعیب میرا بچپن سے ساتھی ہے، ہم کرکٹ کھیلنے
سے پہلے سے دوست ہیں ، ہم ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے، دال روٹی بھی ساتھ کھانے جاتے تھے۔ سابق کرکٹر نے اسی دوران ہنستے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب نے آج تک میرے 250 روپے واپس نہیں کیے، یہ میرا قرض دار ہے۔ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ کراچی میں ٹیمز میچ کھیلنے آئی ہوئی تھیں، ہم لالوکھیت پر الکرم اسکوائر میں ٹھہرے ہوئے تھے، وہاں 2 کمروں کے گھر میں 20 سے 25 لوگ روم شیئر کرتے تھے میں اور شعیب بھی اس کمرے میں ساتھ تھے۔ دوسری ٹیموں کے لڑکے ڈرتے تھےکہ ادھار پیسے نہ مانگ لے: ثقلین مشتاق سابق کھلاڑی کے مطابق اس وقت روزمرہ الاؤنس ہمیں ملتا نہیں تھا، گھر سے 1500 سے 2000 لے کر نکلے جس پر گزارہ کرنا تھا، میرے پاس ان پیسوں میں سے 250 بچے تھے اور شعیب کے پاس پیسے ہی نہیں تھے، ہم نے فلم دیکھی تو شعیب کو خیال آیا کہ نئی پینٹ شرٹ لینی ہے اور وہ ان پیسوں سے جاکر کپڑے لے آیا جس پر میں نے کہا تھا اب کھانہ کہاں سے کھائیں گے؟ شعیب نے آج تک میرے وہ 250 روپے واپس نہ کیے میں آج پھر اس شو کے ذریعے پیسوں کا مطالبہ کررہا ہوں جو کہ اب تک 40 سے 50 لاکھ روپے بن گئے ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شعیب کو شاپنگ کا بہت شوق ہے، میچ کھیلنے کے دوران بھی دوسری ٹیموں کے لڑکے ڈرتے تھے کہ ادھار پیسے نہ مانگ لے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع