02:59 pm
ایبٹ آباد کی تاریخی پیلس ہوٹل .. زبون حالی کا شکار..

ایبٹ آباد کی تاریخی پیلس ہوٹل .. زبون حالی کا شکار..

02:59 pm


پیلس ہوٹل
ایبٹ آباد کے کینٹ کے علاقے میں واقع پیلس ہوٹل جس کا مالک بابو ایشر داس تھا اور قیام پاکستان سے قبل یہاں پر ایک بار ہوا کرتا تھا جہاں پر الکوحل سے لیکر چائے تک ملتی تھی طبقہ اشرافیہ یہاں پر آکروقت گزارتے تھے اسی بابو ایشر داس کا مردان کا شوگر ملز بھی تھا اور قیام پاکستان کے بعد یہ پیلس ہوٹل جولگ بھگ 80 سال سے زائد کا ہو چکا ہے کو حکومتی سرپرستی حاصل رہی اسی ہوٹل میں چین کے چو این لائن ، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ ، ایران کی فرح دیبا سمیت اعلی ریاستی حکام آتے رہے اور سٹیٹ گیسٹ کے طورپر وقت گزارتے رہے ہیں-پیلس ہوٹل چونکہ ایبٹ آباد کے ٹھنڈے موسم میں بنایا گیا تھا اس لئے اس وقت برطانیہ کی مشہور کمپنی shink کے تیار کردہ سامان کو امپورٹ کرکے یہاں پر لگایاگیا تھا ، جو اب بھی یہاں کے باتھ رومز میں کہیں کہیں پر نظر آتا ہے ، اکیس سے زائد ٹب یہاں پر لگائے گئے تھے جبکہ لگ بھگ تیس ایکڑ پر بنے اس بلڈنگ کو گرم کرنے کیلئے چاروں اطراف میں پانی کو گرم کرنے کیلئے ایک مخصوص سسٹم لگایا گیاجس سے نہ صرف گرم پانی پورے بلڈنگ میں مہیا ہوتا تھا بلکہ اس کے ذریعے یہ بلڈنگ کو گرم بھی رکھا جاتا تھا جبکہ اس پیلس ہوٹل کی چھتیں اتنی اوپر رکھی گئی تھی کہ ہوا کو اندر لانے کیلئے روشن دان تک بنائے گئے جو مختلف سمتوں سے آنیوالے ہوا سے کمروں کو بھی تازہ رکھتے اور گرمی میں کمرے بھی ٹھنڈے رہتے ، اسی طرح نکاسی اب کیلئے الگ ہی سسٹم رکھا گیا تھا ایسے مین ہول بنائے گئے تھے جس میں ایک شخص نیچے اتر کر پوری بلڈنگ کی نکاسی کے نظام کو چیک کرسکتا تھا . پیلس ہوٹل کے چاروں اطراف میں چنار ، دیار کے خوبصورت درخت اور خوبصورت چمن یہاں پر آنیوالے افراد کو بڑے دلفریب لگتے ہیں.برما سے امپورٹ کی گئی ساگوان کے مخصوص دروازے ، کرسیوں پر بیٹھ کر لوگ موسم کو بھی انجوائے کرتے تھے قیام پاکستان سے قبل کی اس عمارت کو 2005 میں آنیوالے تباہ کن زبزلے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا- کیونکہ اس کی بلڈنگ کو بارہ سے چودہ فٹ نیچے سے شروع کیا گیا . مخصوص ڈیزائن کے پلرز پر بنے والے اس بلڈنگ میں جہاں اندرونی طور پر گول سیڑھیاں موجود ہیں وہاں پر باہر سے جانے کیلئے گول چکر والی زینے بنائے گئے ہیں جس پر چل کر نہ تو تھکن کا احساس ہوتا ہے اور نہ ہی پتہ چلتا ہے کہ زینے پر کوئی چل رہا ہے.
 
تاریخی عمارت پیلس ہوٹل اور اس کی بربادی قیام پاکستان سے قبل کی اس عمارت کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے زیر انتظام ہونے کی وجہ ضلع کے مختلف دفاتر یہاں پر موجود ہیں تاہم اس بلڈنگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی حالانکہ مینٹیننس اینڈ ری پیئرنگ کے نام پر لاکھوں روپے سالانہ حکومت کی جانب سے جاری ہوتے ہیں لیکن اس بلڈنگ کی مرمت پر خرچ نہیں ہورہے جس کی وجہ سے یہ تاریخی عمارت مختلف جگہوں پر سیم کا شکار ہورہی ہیں زینے توڑ دئیے گئے ہیں اس بلڈنگ کے ٹب غائب ہیں ، شینک نامی کمپنی کے باتھ رومز میں لگائے گئے مخصوص اشیاء غائب کردئیے گئے پورے بلڈنگ کو گرم پانی فراہم کرنے والے سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے ، مخصوص شہتیروں کے مدد سے بنائے گئے بلڈنگ کی اوپری چھت پر توجہ نہیں دی جارہی تاکہ پانی ٹپک ٹپک کر اسے تباہ کر ے اسی طرح بلڈنگ کی چھتوں میں درخت تک اگ آئے ہیں جس کی وجہ سے بلڈنگ کو تباہ کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد اس تاریخی ورثے کو تباہ کرنا ہے تاکہ ایک مخصوص محکمہ اسے ختم کرے اور پھر کمیشن کی خاطر نئی بلڈنگ قائم کی جائے. دوسری طرف آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس معاملے میں مکمل طور آنکھیں بند کر رکھی ہیں اس عمارت کو تاریخی عمارات کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا. تاکہ اس ورثے کو محفوظ کرکے آگے نسلوں کو منتقل کیا جاسکے. ریلیجس ٹورازم کا فروغ اوقات کے زیر انتظام اس بلڈنگ کی ری نویشن پر توجہ دی جائے اور اسے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کسی ایسے ادارے یا شخصیت کے حوالے کرے جو اس کی اہمیت سے واقف ہو تو یقینایہ عمارت ریلیجس ٹورازم کیلئے ایک بہترین جگہ بن سکتی ہیں جس سے نہ صرف سیاحوں کی پاکستان آمد زیادہ ہوگی بلکہ ان سے پیدا ہونیوالی آمدنی نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ ملکی سطح پر بھی استعمال ہوسکے گی .


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا