12:09 pm
سیاحت کا فروغ وفاقی اداروں کو اہم اقدامات کرنے ہونگے :وزیر اعلیٰ

سیاحت کا فروغ وفاقی اداروں کو اہم اقدامات کرنے ہونگے :وزیر اعلیٰ

12:09 pm

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گزشتہ روزقومی ائیرلائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ نے عوام کی خواہشات اور ضروریات کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنا قومی کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے فضائی سروس کو زیادہ سے زیادہ فعال کرنے ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے پی آئی اے نے لوگوں کے اصرار پر کرایوں میں کمی کردی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ کرائے طویل بنیادوں پر مناسب اور عوام کی استطاعت کے مطابق مقرر کئے جائیں گلگت بلتستان میں مقامی سیاحوں کے ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی سروس کا بھی آغاز کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گلگت اور سکردو کے مابین فضائی سروس بھی دوبارہ شروع کی جائے۔ گلگت بلتستان کیلئے فضائی سروس کو بہتر بناکر سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاسکتا ہے جس سے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے یقین دلایا کہ شمالی علاقہ جات تک رسائی پی آئی اے کی بحیثیت قومی ادارہ ذمہ داری ہے
جس کو کئی دہائیوں سے بلا تعطل اور بغیر منافع کے چلا رہے ہیں دشوار گزار ہوائی راستہ اور نا موافق موسمی حالات کے باوجود پی آئی اے کا اس آپریشن کو جاری رکھنا ایک اہم قومی فریضہ ہے سکردو کیلئے پی آئی اے روزانہ ایئر بس طیارے کی سروس جاری رکھے گا جبکہ گلگت کیلئے روزانہ کی دو پروازیں چلائی جارہی ہیں موسم کی خرابی کی وجہ سے اگر فلائٹس کینسل ہوتی تو گلگت کیلئے متبادل دنوں میں اضافی پروازوں کا بندوبست کیاجائے گا گلگت بلتستان کی بلند و بالا اور حسن و جمال سے بھرپور چوٹیوں کی سیر کیلئے ہفتے میں ایک دن ایئر سفاری شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایاجارہاہے ہیلی سروس کیلئے پرائیویٹ کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں کے کرایوں کو کم کرکے مقامی سیاحوں کے کرایوں کے برابر کیاجائیگا ملاقات میں سی ای او پی آئی اے نے گلگت بلتستان حکومت سے مضبوط رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔
 
تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز