11:27 am
توقعات کے برعکس پاکستان کو حیرت انگیز پایا: جے پلفری

توقعات کے برعکس پاکستان کو حیرت انگیز پایا: جے پلفری

11:27 am

لاہور(ویب ڈیسک )برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نومسلم یوٹیوبر جے جارج ولیم پلفری المعروف جے پلفری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو توقعات کے برعکس حیرت انگیز خوبصورتی سے مالا مال پایا ہے۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جے پلفری نے دو ماہ پاکستان میں گزارنے کے بعد یہاں سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے تجربات، مشاہدات کا اظہار اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔انہوں نے گُڈ بائے پاکستان کا کیپشن دیتے ہوئے دورہ پاکستان
کے دوران کی یادگار تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ پاکستان کے خوبصورت اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے ہیں۔انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہاں (پاکستان میں) حیران کن دو ماہ گزارنے کے بعد میرے رخصت ہونے کا وقت ہوگیا ہے اور میں نے اس ملک کو حیرت انگیز طور پر خوبصورت پایا ہے۔یوٹیوبر نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگ ہوں یا مناظر، موسیقی ہو یا ثقافت سب ہی کچھ باکمال ، شاندار تھا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا کہ جیسا ہی آپ کا کسی ملک جانے کا پلان بنے پاکستان کا انتخاب ضرور کریں کیونکہ یہ ملک سب کیلئے ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جارج ولیم پلفری نے ستمبر 2020 میں دورہ ترکی کے دوران دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میں مسلمان ہوگیا‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا۔اس سے قبل بھی وہ پاکستان کا مختصر دورہ کر چکے ہیں، جے پلفری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کے دوران دلکش نظاروں اور پاکستانیوں کی بھرپور مہمان نوازی نے انہیں پاکستان کی محبت میں مبتلا کردیا ہے۔معروف وی لاگر یوٹیوبر جے پلفری نے تین ہفتوں پر مشتمل اسکردو ، ہنزہ اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا۔پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لیے یوٹیوبر جے پلفری کی جانب سے ان کے دورہ پاکستان کی کئی ویڈیو سیریز ریلیز کی جاچکی ہیں۔ ویڈیو میں برف سے ڈھکی وادی اسکردو، سیاحوں کی توجہ کا بہترین مرکز اور دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی کا نظارہ پیش کیا گیا۔ویڈیو میں شمالی خطے سے لاہور تشریف لانے کے بعد جے پلفری نے بادشاہی مسجد اور فیصل مسجد سمیت مختلف پرکشش مقامات پر مبنی سیریز نشر کی۔اپنی ایک ویڈیو میں یوٹیوبر جے پلفری کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پاکستان کا اصل امیج دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔نومسلم یوٹیوبر کے مطابق مغرب کے بہت سے لوگمغربی میڈیا کی جانب سے کھینچے گئے پاکستان کے خوفناک خاکے پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ وہ پرامن، متحرک اور محبت کرنے والے پاکستان سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے۔اپنی دوسری پوسٹ میں جے پلفری کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ میں کبھی اتنا پرجوش ہوا ہوں، پہلے ہی دن میرا استقبال خوبصورت مسکراہٹوں اور نہایت گرم جوشی سے کیا گیا، میں اس ملک کی تلاش کی جستجو میں مزید چند ہفتوں کا انتظار نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ یہ پہلے وی لاگر نہیں جو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والےمعروف وی لاگر خالد العامری، ٹریول وی لاگر ایوا زوبیک، معروف یوٹیوبر کارل راک، اُن کی اہلیہ اور بھارتی وی لاگر منیشا، لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ٹریول وی لاگر ایلین تامیر سمیت دیگر بھی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وی لاگز شیئر کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا