04:26 pm
ایک عظیم مسیحا

ایک عظیم مسیحا

04:26 pm

معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے اور دکھی دلوں کا مداوا بننے والی اس عظیم اور تاریخ ساز شخصیت سے ہماری نوجوان نسل شائد اس طرح سے شناسا نہیں جس قدر ان کی خدمات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا لوگوں کے علاج، دیکھ بھال اور بحالی کی ایسی بنیاد رکھی کہ اب بھی ان کا قائم کردہ ادارہ ملک میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے 1964 ء میں پاکستان میں فائونٹین ہائوس کے منصوبہ پر کام کا آغاز کیا جبکہ اس وقت ابھی یورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی فائونٹین ہائوس موجود نہیں تھے۔سویڈن جیسے ترقی یافتہ، صحت اور سماجی بہبود کی بہترین سہولتوں کے حامل ملک میں بھی فائونٹین ہائوس 1970 ء کے بعد کہیں جا کر بننا شروع ہوئے۔ دکھی انسانیت کے لئے بے مثال خدمات سرانجام دینے والی یہ شخصیت ڈاکٹر رشید چوہدری کی ہے۔ وہ 2006 میں اس فانی دنیا سے رخصت توہوئے لیکن دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ مخلوق خدا سے محبت اور اس کی مشکلات کم کرنے اور کمزوروں کا سہارا بننے کا جو درس انہوں نے دیا ہے اسے ان کے بھانجوں ڈاکٹر افضل جاوید اور ڈاکٹر امجد ثاقب نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ اسے مزید آگے بڑھایا ہے ہے اور خدمت خلق کے لئے دن رات سرگرم عمل ہیں۔
ڈاکٹر افضل جاوید برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ ذہنی امراض کے عالمی شہرت یافتہ معالج،محقق اور ورلڈ سائیکاٹری ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ دنیا کی صف اول کی میڈیکل یونیورسٹیاں انہیں ذہنی امراض پر تحقیقی لیکچر دینے کے لئے مدعو کرتی ہیں لیکن وہ فائو نٹین ہائوس کو نہیں بھولے اور اس کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ اخوت جیسی تحریک کی قیادت کے ساتھ وہ ڈاکٹر رشید چوہدری کے قائم کردہ ادارے فاونٹین ہائوس لاہور کے بھی سربراہ ہیں اور انہی کی محنت سے ایک اور فاونٹین ہائوس قائم ہوچکا ہے۔ دونوں بھائیوں ڈاکٹر افضل جاوید اور ڈاکٹر امجد ثاقب کی انسانی خدمت کے بے مثال جذبہ کے پس منظر میں ڈاکٹر رشید چوہدری کی تربیت اور فیضان ہے۔ ڈاکٹر رشید چوہدری بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاوں بھلے وال گوجراں میں ستمبر 1924 ء میں پیدا ہوئے۔ وہ بہت ذہین طالب علم تھے اور انہوں نے عملی زندگی کے لئے طب کے شعبہ کا انتخاب کیا۔ 1944ء سے1949 ء تک وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس کے طالب علم تھے اور طلبہ یونین کے صدر بھی رہے۔ یہ حصول پاکستان کا دور تھا اور انہوں نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا۔ طب کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے مختلف عہدوں پر کام کیا جن میں پاک فوج کی میڈیکل کور، گلگت اور استور میں تعیناتی شامل ہے۔ معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے اور ذہنی امراض کے شکار مریضوں کے علاج اور بحالی کا جذبہ ان میں بدرجہ اتم موجود تھا جس نے انہیں اس شعبہ کی طرف مائل کردیا۔ وہ 1960 ء سے 1966 ء تک وہ مینٹل ہسپتال لاہور کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ رہے۔ اس دوران وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔ وہ پاکستان کے پہلے پروفیسر آف سائیکائٹری تھے۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ تشریف لے گئے اور وہاں سے فائونٹین ہائوس کا تصور لے کر پاکستان لوٹے تاکہ ایک ایسا ادارہ بنا سکیں جہاں ذہنی مریضوں کا علاج اور بحالی ممکن ہو۔ 1964ء میں انہوں نے فائونٹین ہائوس کا آغازاپر مال لاہور میں ایک کوٹھی سے کیا۔ ذہنی امراض کے شکار لوگوں کی فلاح و بہبود کا یہ ایک نیا تصور تھا۔ فونٹین ہائوس لاہور جسے لوگ پاگل خانہ کے نام سے جانتے ہیں، ڈاکٹر رشید چوہدری کا ایسا کارنامہ ہے جو ان کا نام ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک معراج خالدنے فائونٹین ہائوس لاہور کی موجودہ پرشکوہ عمارت ڈاکٹر رشید چوہدری کے حوالے کی۔ ڈاکٹر رشید چوہدری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں 1969 ء میں تمغہ قائد اعظم اور 1985 ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ ڈاکٹر رشید چوہدری دوسرے سماجی اور فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے رہے اور ایک مدت تک وہ مرکزی انجمن گوجراں پاکستان کے صدر بھی رہے۔ ڈاکٹر رشید چوہدری 2006 ء میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید نے فائونٹین ہائوس کی ذمہ داری سنبھالی لیکن موت نے انہیں مہلت نہ دی اور وہ 52 برس کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کے بعد یہ فریضہ ڈاکٹر امجد بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ جنہوں نے اس مشن نہ صرف خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا بلکہ انہیں کی کوششوں سے ایک اور فائونٹین ہائوس فاروق آباد ، سرگودھا میں بھی قائم ہو چکا ہے ۔ اس دوسرے فائونٹین ہائوس کی اراضی کے حصول کے لئے جنرل ضیا الحق، جنرل سوار خان اور شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر رشید چوہدری کا مشن کامیابی سے جاری ہے اور ان کے فیض سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ 13 اگست 2006 ء کی شام کو ڈاکٹر رشید چوہدری نے جشن آزادی کے ایک پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنا تھی۔ پروگرام میں شرکت سے قبل وہ تھوڑی دیر آرام کی غرض سے اپنے کمرے میں چلے گئے لیکن بیدار نہ ہوسکے اور وہ ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سو گئے۔ دکھی انسانیت کے غم سمیٹنے والے اور ٹھکرائے ہوئے لوگوں کا یہ عظیم مسیحا پرسکون اور نفس مطمئنہ کے ساتھ اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں ایسے پیش ہوئے کہ اس کی آرزو ہر کوئی کرتا ہے۔ آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

تازہ ترین خبریں

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا