04:27 pm
  مال حرام کی آگ

مال حرام کی آگ

04:27 pm

(گزشتہ سے پیوستہ) سود اللہ اور اللہ کے رسول سے اعلان جنگ ہے (البقرۃ)سود سے مال بڑھتا نہیں گھٹتا ہے ( البقرۃ ) جو شخص سود کے ذریعے مال بڑھاتا ہے انجام کار اس کا مال گھٹ جاتا ہے ( ابو دائو
د ) سود میں ستر سخت گناہ ہیں ان میں کم ترین درجے کا گناہ ایسے ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں سے بد کاری کرے (ابن ماجہ )نبی کریم ﷺ نے معراج کی رات کچھ لوگوں کو دیکھا جن کے پیٹ کمروں کی مانند تھے اور ان میں اتنے سانپ بھرے تھے کہ باہر سے نظر آ رہے تھے۔ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ سود خور لوگ ہیں ( ابن ماجہ) نبی کریم ﷺ نے معراج کی رات ایک شخص کو دیکھا کہ ایک نہر میں غوطہ لگا رہا ہے اور پتھر نگل رہا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ سود کھانے والا شخص ہے (مسند احمد )اتنا گندہ گناہ اور ایسا ناپاک کسب مگر کتنے لوگ ہیں جن میں فکر ہے کہ اس سے بچیں ‘اعلانیہ سود کھانے اور سودی معاش اختیار کرنے والے لوگ چند عبادات ، دینی جلسے اور دینی کاموں میں کچھ معاونت کی آڑ میں اس گندگی میں لت پت ہیں اور معاشرے میں معزز بھی‘ رشوت ایک دوسرا حرام ناسور جس نے ہمارے معاشرے کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کسی قسم کا سرکاری و غیر سرکاری دفتری کام رشوت کے بغیر انجام پذیر ہو جائے بظاہر ہمارے معاشرے میں انہونی سی بات ہو گئی ہے ۔ تھوڑا عرصہ پہلے تک جب کچھ شرم و حیا اور اخلاقی اقدار زندہ تھیں رشوت کو قدرے برا کام جانا جاتا تھا مگر اب تو اسکا نام ہی بدل دیا گیا ہے ‘کہیں حق الخدمت تو کہیں دفتری سر چارج اچھے خاصے بظاہر دیندار لوگ بھی اس لعنت میں پوری طرح گرفتار ہیں مگر وہ اس مال حرام کو رشوت کے علاوہ نام دے کر مطمئن ہیں کہ وہ کوئی گناہ نہیں کر رہے حالانکہ شریعت میں اس باب میں اس قدر سخت ہدایات ہیں کہ جائز کام میں کسی کی سفارش کرنے اور کام کرا دینے پر کچھ ہدیہ قبول کرنے کو بھی احادیث میں رشوت کہا گیا اور اس سے منع فرمایا گیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا !رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ ان دونوں گناہوں سے معاشرے پر کیا عمومی عذاب آتے ہیں؟نبی کریم ﷺ نے فرمایا !جس قوم میں سود عام ہو جائے وہ قحط سالی کا شکار ہوتی ہے اور جس قوم میں رشوت پھیل جائے ان پر دشمنوں کا رعب طاری کر دیا جاتا ہے ( مسند احمد ) ان کے علاوہ حرام کھانے اور کمانے کے کیا کیا طریقے ہمارے معاشرے میں رائج ہو چکے ہیں ان کی گنتی کی جائے تو کسب حلال ڈھونڈنا مشکل ہو جائے گا‘ زمینوں میں فراڈ ، تجارت میں دھوکہ دہی ، جھوٹ ، غبن، وراثت کی غیر شرعی تقسیم ، ملاوٹ ، زراعت میں سودی معاملات کی بہتات حتی کہ کوئی شعبہ کسب کا ایسا نہیں رہا جس میں حرام کا دور دورہ نہ ہو ‘حرام کمانے اور کھانے کی یہ تمام وعیدیں جو حقیقت میں قرآن و حدیث میں وارد ہونے کی وعیدوں کا عشر عشیر بھی نہیں ذہن میں رکھ کر ہم سب سوچیں اور فکر کریں کہ ہمارا کسب حلال ہو ورنہ یہ مال جہنم بھڑکا رہا ہے۔ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا!جس گوشت کی پرورش مال حرام سے ہوئی وہ جہنم میں جلائے جانے کا ہی مستحق ہے ( الترغیب و الترہیب )اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو جہنم کی آگ سے بچائو ( التحریم) اللہ کے رسول ﷺ تو پوری انسانیت کو جہنم کی آگ سے بچاکر جنت کی راہو ں پر چلانے کی دعوت لے کر دنیا میں تشریف لائے تھے … اسلام تو وہ کامل مذہب ہے کہ جس نے انسانوں کی فلاح اور ترقی کے لئے مکمل راہنمائی کی ہے ‘ لیکن اگر ’’انسان‘‘ ہی مذہب اسلام کے راستے کو چھوڑ کر شیطان کے راستے کواختیار کرلے ‘ اپنی چندروزہ زندگی کی عیاشیوں کے لئے سود‘ رشوت‘ چور بازاری اورلوٹ مار کے ذریعے مال حرام کی آگ اپنے پیٹ میں منتقل کرتا رہے … تو پھر ایسے انسانوں پر اللہ رحم نہیں فرمایا کرتا۔ اپنی آخرت اور قبر کی فکر کرنے والا انسان ہی مال حرام کی آگ سے بچ سکتا ہے ‘ جس انسان کے دل میں نہ انسانوں کاخوف ہو ‘ نہ قانون کاخوف اور نہ خدا کا خوف ہو اور نہ ہی اسے انسانیت سے ہمدردی ہو ‘ ایسا ’’انسان‘ جانوروں سے بدتر ہو جایا کرتاہے‘ ایسے شخص کو ’’انسان‘‘ قرار دینا محض اس پر تہمت کے مترادف ہے‘ ہم سب بحیثیت انسان کمزور بھی ہیں اور گہنگار بھی … لیکن کمزور اور گہنگار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم حلال اور حرام میں تیز ہی بھول جائیں‘ حلال اور حرام میں تمیز کرنے والی حس کو ہی مار ڈالیں‘ اپنے بچوں اپنے شاگردوں ‘ اپنے دوست احباب اور اپنے معاشرے میں حلال اور حرام کی تبلیغ کرنا ہی چھوڑ دیں۔ وہ انسان‘ وہ خاندان اور وہ معاشرہ مردہ تصور کیا جاتا ہے کہ جس انسان‘ خاندان یا معاشرے سے حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو ائے‘ انسانوں کو پیدا خالق کائنات نے کیا ہے ’’انسان‘‘ کامیابی و کامرانی ‘ ترقی اور سربلندی بھی اسی وقت حاصل کرسکیںگے جب وہ خالق کائنات کے احکامات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں گے۔ جو حضور اکرمﷺ کے دین سے وفادار نہیں ہے ‘ ان کے لائے ہوئے احکامات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے … سود‘ رشوت‘ قبضہ گیری‘ ملاوٹ سمیت طرح طرح کے جھوٹے حیلے بہانو ں سے دولت جمع کرنے کا عادی ہے … ایسا شخص معزز مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں ہے ‘ ہمیں اپنی معیشت کو حلال طریقوں پر استوار کرنا پڑے گا‘ اگر ہماری معیشت سود پر قائم رہے گی تو پھر ساری دنیامل کر بھی ہمارے حکمرانوں کی جھولی میں قرضے کے ڈالر ڈالتی رہے ہماری معیشت ہمیشہ اسی طرح ہچکولے کھاتی رہے گی۔(وما توفیقی الا باللہ)

تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری