12:11 pm
مریم اور پریانیکا گاندھی؟

مریم اور پریانیکا گاندھی؟

12:11 pm

مریم نواز اور شہباز شریف کا معاملہ ہمارے سامنے ہے ۔ بہت ذہین و فطین اور فن حدید‘ صنعت لوہا سے وابستہ قیام پاکستان سے پہلے صرف محنت کش اور پھر لوہا انڈسٹری ایمپائر کے خالق وبھٹو کے ہاتھوں تباہ حال صنعت کار اور پھر سیاسی شریف ایمپائر کے بانی میاں محمد شریف کی پوتی‘ مصری شاہ لاہور میں مقیم نمازی و پرہیز گار ‘ متوسط طبقے کے نمائندے ڈاکٹر کی بیٹی کلثوم جو بہت پڑھی لکھی تھی‘ دادا کی تربیت ‘ شریف میڈیکل و 

تعلیمی سٹی لاہور کی مدارا المہام مریم نواز ‘ عقرب شخصیت کی جملہ خوبیوں اور خامیوں سے مزین مریم نواز اپنی ہر ضد کو پورا کرنے کی شدید متمنی اور مخالفت میں ہر انتہا تک چلی جانے والی مریم‘ سیاست کا شعلہ جوالہ بنا پیکر اپنی ہی غلطیوں‘ ناجائز خوشامد اور ناجائز مدح سرائی کے باطل سحر میں مبتلا ہوکر نجم سیٹھی‘ جگنو محسن سیٹھی‘ عرفان صدیقی‘ پرویز رشید جیسوں کی غیر حقیقت پسندانہ بلکہ یوٹوپیا میں مقیم تربیت و ساحرانہ باتوں کے طلسم میں آکر نہ صرف اپنے باپ میاں نواز شریف کا اقتدار اعلیٰ بلکہ اپنے چچا شہباز شریف کا بھی اقتدار و مسلم۔ سب کچھ اس پرعزم و جنگجو مریم نے تباہ و برباد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ جو بنی ہی صرف اقتدار کے لئے ہے وہ بھی مریم نواز اور اس کے غیر حقیقت پسند مداحین‘ حاشیہ نشین‘ تربیتی و فکری اساتذہ کے سبب بلکہ آج پورا شریف خاندان بھی مریم سمیت مقدمات کی جیل میں ہے بلکہ میں اس خاندان کی ہمہ گیر شہنشاہی اور دولت ایمپائر پر مبنی سیاست کو نیست و نابود دیکھ کر مسلم لیگ کی بدقسمتی پر اظہار افسوس کرتاہوں۔ مریم نواز کا اگلے چند سال تک تو تارکین ترین مستقبل ہے۔ غیب کا علم خالق کائنات کے پاس ہے۔ میاں نواز شریف کی سیاست ختم ہے۔ شہباز شریف جیسے ابن الوقت‘ خود غرضی‘ مطلب پرست کی سیاست تو نواز شریف سے بھی زیاد ہ شدید ابتلاء اور مشکلات میں دیکھ رہا ہو۔اس خاندان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے حمایتی اور مددگار دیئے تھے۔ شہباز شریف کو تو اللہ تعالیٰ نے مکر و دانش قلندر دیا تھاجس نے جدہ سرور محل میں معتبد شہباز شریف کو اپنے فکر و قلم سے لیگی مرکز امید بنایا تھا اسے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بتایا اور بنایا تھا مگر جدہ سے واپس آکر وزیر اعلیٰ بننے والے شہباز شریف نے اہل دانش کو جس طرح ذلیل و خوار کرنے اور بے نوا بنانے اور نیست و نابود کرنے میں مصروفیت دکھائی تھی اس کا موجودہ حال اور مستقبل کی بدحالی ایسے ہی مخلص فقیروںاور قلندروں کی ناراضی کا ثمر ہے۔ شہباز کو اپنے کردہ گناہوں اور قدم قدم کی احسان فراموشی کی طویل ترین سزا دیکھ رہا ہوں۔ رہے نام اللہ کا۔ ویسے پاکستان کی سیاست میں مستقبل بعید میں شریف خاندان سے اٹھنے والا کردار تو ہوگا مگر کون اور کب یہ تو 2023 ء کے بعد کی باتیں ہیں۔ مسلم لیگ اراکین پارلیمنٹ کو شریف خاندان سے باہر قیادت سامنا لانا ہوگی ورنہ مسلم لیگ بھی تباہ ہوگی۔فاطمہ بھٹو مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی بہت ہی ہونہار بیٹی ‘ پیدائش طور پر کہانی کار‘ دانشور‘ تخلیق کار‘ مرتضیٰ کی شخصیت کی خامیوں میں امید کا جادو تخلیق کرنے والی فاطمہ۔ اپنے قتل سے چند دن پہلے وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کے اسلام آباد میں مرتضیٰ بھٹو نے انگریزی ادبیات کے استاد اور علم نجوم کے ممتاز ماہر پروفیسر غنی جاوید سے ملاقاتیں کی تھیں۔ پروفیسر غنی جاوید نے مرتضیٰ کو سیاسی بھاگ دوڑ چھوڑنے‘ اپنی زندگی کو بچانے کے لئے ناصحانہ اصرار کیا تھا بلکہ دو ٹوک بتا دیا تھا کہ مرتضیٰ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مرتضیٰ کی اپنی بھاگ دوڑ نے اس کی زندگی کو لاحق شدید خطرات کو جنم دے رکھا ہے۔ لہٰذا وہ اپنی زندگی کو بچانے کے لئے تمام خارجی آمدورفت ختم کرے۔ مرتضیٰ کے زائچے میں پروفیسر غنی جاوید نے اس کی اولاد میں سے ایک تخلیق کار دانشور کو تلاش کرلیا تھا اور مرتضیٰ کو اس اولاد کے تخلیق وجود سے آگاہ کیا تھا۔ مرتضیٰ کی یہ اولاد فاطمہ بھٹو تھی جو بہت چھوٹی مگر بچپن میں کہانیاں لکھ کر باپ کو دکھاتی تھی۔ مرتضیٰ اپنی اس بیٹی فاطمہ کو اسلام آباد لاکر پروفیسر غنی جاوید سے ملوانا چاہتا تھا مگر موت کہاں موقع دیتی ہے ۔ تحریک انصاف سے رابطے کی خبریں سامنے ہیں مگر فاطمہ بھٹو نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دوٹوک تردید کی ہے۔ فاطمہ بھٹو کو اپنے مرحوم باپ کی شدید خواہش کی تکمیل کے لئے 80 سالہ انگریزی ادبیات کے استاد پروفیسر غنی جاوید سے اسلام آباد آکر ضرور ملنا چاہیے پھر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔پریانیکاگاندھی۔ بھارتی سیاست میں اترپردیش ہندی بولنے والا 200 ملین آبادی کا بہت بڑا صوبہ ہے۔ لوئر ہائوس میں اتر پردیش کی 80 سیٹیں ہیں جو پارٹی اتر پردیش میں عوامی حمایت حاصل کر ے گی وہی پارٹی یا اس کا اتحادی مرکزی حکومت بھی بنائے گا۔ پریانیکا ایک کاروباری شخص کی بیوی ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں ہے اس کا 48 سالہ بڑا بھائی راہول کانگرس کا صدر ہے۔ مودی اسے ’’پپو‘‘ کہہ کر تضحیک کرتا رہا ہے مگر کانگرس نے بی جے پی کے اپنے ہی صوبائی انتخابی حلقوں میں جس طرح ہندتوا کو شکست دی وہاں کانگرس جیتی یا علاقائی ہندتوا مخالف پارٹیاں۔ میں بہت عرصے سے منتظر تھا کہ کب پریانیکا گاندھی عملی سیاست میں آتی ہے حالانکہ وہ اپنے بھائی کے لئے پس پردہ اصلی کردار رہی ہے۔ جواہر لعل نہرو وزیراعظم تھے پھر اندرا گاندھی ‘ پھر راجیو گاندھی بھی ایسے عظیم سیاسی خاندان کی پریانیکا اب میدان سیاست میں آگئی ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی کے مدمقابل گاندھی خاندان کی یہی خاتو ن اب فیصلہ ساز ہے انہیں اترپردیش کانگریس میں پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔ معلوم نہیں کیوں مجھے راہول سے زیادہ پریانیکا مستقبل کی فیصلہ ساز دکھائی دیتی ہے۔ بہت محنتی اپنے ذات کو پس منظر میں رکھنے کے طویل ترین تجربے کی حامل ۔ کاش مریم نواز نے خود کو پریانیکا کی طرح اپنے باپ کے اقتدار اعلیٰ اور چچا شہباز شریف کے لئے بہت زیادہ پس منظر میں رکھا ہوتا۔ فاطمہ بھٹو کے لئے پریانیکا کے تجربات راہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا