12:14 pm
تذکیر بالقرآن۔سورئہ ق

تذکیر بالقرآن۔سورئہ ق

12:14 pm

اسی سے ہفتہ وار تعطیل کا تصور اخذ کیا گیا ہے ۔ یعنی چھ دن کام اور ساتویں دن آرام کرو۔ قرآن مجید اس اعتبار سے بھی مہیمن ہے کہ وہ سابقہ کتب میں تحریف کے نتیجے میں راہ پا جانے والے غلط تصورات کی نفی کر کے اصل حقائق کو واضح کرتا ہے۔آگے فرمایا:تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرویعنی کفاردعوت حق کی مخالفت میں آپؓ کے متعلق سخت سے سخت باتیں کہتے ہیں، آپؓ ان پر صبر کیجئے۔ اپنا کام جاری رکھئے،

 حق بات کہتے رہئے۔ ایک دن آئے گا اللہ ان سے خود نمٹ لے گا۔ یہ ہدایت حضورؐ کے توسط سے آپؐ کے تمام امتیوں کے لئے بھی ہے جو آپؐ کے مشن کو آگے بڑھائیں۔انہیں چاہئے کہ دعوت و اقامت دین کے نبوی مشن کو آگے بڑھانے میں جو مشکلات اور مصائب پیش آئیں ان پر صبر کریں، مخالفتوں کی پروانہ کریں اور اپنا سفر جاری رکھیں۔آگے فرمایا: اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنز یہ کیا کرو۔ (آیت )تسبیح و تحمید معرفت الٰہی کا ذریعہ ہے۔ اس سے معرفت کی تکمیل ہوتی ہے۔ آپؐ سے فرمایا کہ تین اوقات میں خصوصی طور پر تسبیح وتحمید د کا اہتمام کیجئے، یعنی طلوع آفتاب سے پہلے، غروب آفتاب سے پہلے اور رات کے ایک حصے میں۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدا میں آپؐ پر تین ہی نمازیں فرض تھیں، فجر، عصر اور تہجد۔ بہر حال یہ تین وقت خصوصی طور پرقبولیت کے ہیں بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ یہاں اوقات نماز کی طرف اشارہ ہے۔ قبل الطلوع سے نماز فجر، قبل الغروب، سے ظہر عصر اور من اللیل سے مغرب و عشا مراد ہیں۔ (واللہ اعلم) قرآن حکیم میں اقامت صلوٰۃ کا حکم تو جا بجا آیا ہے مگر نمازوں کے اس نظام کا اوقات کی ترتیب کے ساتھ ذکر نہیں آیا۔ پنجگانہ نمازوں کا یہ نظام حدیث و سنت رسولؐ سے ملتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ تم ایسے نماز پڑھ جیسے مجھے دیکھتے ہو۔تو نمازوں کا یہ نظام آپؐ کے اسوہ اور سنت و سیرت سے ملتا ہے۔ قرآن حکیم میں محض اس کے اشارات آئے ہیں۔ سجدوں کے بعد تسبیح کرنے سے مراد یہ ہے کہ نماز ادا کر لینے کے بعد بھی کثرت سے تسبیح و تحمید کی جائے۔ چنانچہ فرض نمازوں کے بعد آپؐ کی معمولات میں بہت سے اذکار شامل تھے۔ جیسے اللہ اکبر، استغفراللہ، فرائض کے بعد دعائیں اور تسبیح فاطمہ وغیرہ ۔ہمیں ان اذکار مسنونہ کا کثرت سے اہتمام کرنا چاہیے۔آگے بعث بعد الموت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ فرمایا: اور سنو جس دن پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے پکارے گا۔ (آیت )یہاں نفح ثانی کا ذکر ہے۔جب اللہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنا چاہے گا تو اس کے حکم سے ایک فرشتہ قریب کی جگہ سے صورمیںپھونکے گا۔ قریب کی جگہ کے حوالے سے بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ اس سے مراد بیت المقدس کی چٹان ہے۔ اس چٹان پر سے صور میں پھونکا جائے گاصور کی آواز سب لوگ سنیں گے۔ اس رائے میں کتنا وزن ہے، یہ معلوم نہیں، تاہم یہ واضح ہے کہ صور کی آوازپر آدمی کو بالکل قریب محسوس ہو گی۔ اسے سن کر وہ یہ محسوس کرے گا گویا میرے سر پر سے صور پھونکا جا رہا ۔ یہ بات آج بآسانی سمجھ آ سکتی ہے۔ آج الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایک خبر دنیا کے ایک کونے سے نشر ہوتی ہے اور بیک وقت پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔ ٹی وی پر دنیا کے کسی بھی کونے میںپیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے یوں دیکھتے ہیں، گویا وہ واقعہ ان کے سامنے وقوع پذیر ہو رہاہے۔جس دن لوگ چیخ یقینا سن لیں گے، وہی نکل پڑنے کا دن ہے۔ (آیت )جب لوگ یہ چنگھاڑ سنیں گے تو قبروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ نفخہ ثانی ہے۔ اس سے پہلے نفخہ اولیٰ وہ ہو گا جس سے ہر ذی حیات پر موت طاری ہو جائے گی۔نفخہ ثانی پر جس کا یہاں ذکر ہے، سب لوگ جی اٹھیں گے اور قبروں سے نکل رہے ہوں گے۔ یہ ہے نکلنے کا دن۔ اس نکلنے کی کیفیت برسات کے موسم میں پتنگوں کے زمین سے نکلنے کے مشابہ ہو گی۔آگے فرمایا: ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے ۔ اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے۔ (آیات ۔)(جاری ہے)


تازہ ترین خبریں

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ