12:39 pm
تاریخ کافیصلہ

تاریخ کافیصلہ

12:39 pm

نائن الیون کے جواب میں امریکی خوفناک حملوں نے چہارسوسراسیمگی اور خوف ودہشت کی ایسی فضاقائم کردی کہ ہرقسم کا میڈیابھی بھرپورطریقے سے امریکی اوراس کے اتحادیوں کی پشت پرکھڑادن رات ان کی فتوحات کے ترانے بجارہاتھااورافغان طالبان کی حکومت کاکوئی نام ونشان یاخبرتک موصول نہیں ہورہی تھی اورقصرسفیدکافرعون بش تورابوراوردیگرافغان بستیوں، شہروں اور پہاڑوں پراس صدی کی سب سے خوفناک بمباری کرنے کے 

ساتھ ساتھ ’’کروسیڈ ‘‘صلیبی جنگ کے اعلان کے ساتھ بپھرے ہوئے سانڈکی طرح منہ میں جھاگ بھرکراول فول بک کر طاقت کے گھمنڈمیں تمام عالم اسلام کوللکار رہا تھااورعالم اسلام کے رہنما سب ہی کبوترکی طرح آنکھیں بندکرکے لرزاں وترساں اپنی جان بچانے کیلئے مختلف تدابیراختیارکرنے میں مصروف تھے کہ اس حالت میں اچانک میرے فون کی گھنٹی بجی اورایک اجنبی آوازنے اپناتعارف کرواتے ہوئے خودکو’’وائس آف امریکااردو سروس‘‘کیلئے نائن الیون کی اس جنگ پرمجھ سے بڑے نرم لہجے میں سوالات پوچھنے شروع کردیئے اوردھیرے دھیرے سخت تنقیدی سوالات کے ساتھ اس کارویہ بھی جارحانہ ہوگیااورمیرے گزشتہ کالم میں اقبال کے اس شعر’’کافرہے توشمشیرپرکرتاہے بھروسہ….. مومن ہے توبے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی‘‘ پر بڑے طنزیہ اندازمیں بے تیغ مومن کا پتہ پوچھنے لگااور دیگرچندسوالوں کے بعدیہ سلسلہ اپنے انجام کوپہنچ گیا۔وائس آف امریکاپراس کے بعدبھی کئی مرتبہ سوالات وجوابات کاسلسلہ جاری رہالیکن اسے سوئے اتفاق سمجھوں یااپنے رب کی طرف سے ایک خاص تدبیرکہ برسوں بعدانٹرویو میں اسی سے مڈ بھیڑہوگئی اورمیں نے برسوں برس پہلے حضرت اقبال کے شعرپراس کے طنزیہ اندازکاذکرکرتے ہوئے اسے جب یاددلایاکہ امریکاکے سب سے بڑے ضدی اورجارح فرعون ٹرمپ نے پہلے مرحلے میں پینٹاگون کو بالآخر افغانستان سے فوجی انخلا کی منصوبہ بندی کے احکامات جاری کرناگویامیرے رب کی طرف سے تمہارے اس تکبروطنز کاکیاخوب جواب دیاہے تواس کے پاس کوئی جواب نہیں تھااوراب وہ امریکی عوام کی امن کی خواہشات کاپیامبربنااپنی منافقت کااظہار کرنے پرمجبورنظرآرہاتھا۔پچھلےماہ ماسکواورقطرمیں امریکی حکومت اور طالبان میں براہِ راست پہلے امن مذاکرات کے بعدباآخرطالبان کوپہلی فتح یوں نصیب ہوئی ہے کہ قصر سفید کے فرعون ٹرمپ نے طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اورپینٹاگون کوافغانستان سے فوجی انخلا کی منصوبہ بندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کیلئے پہلے مرحلے میں سات ہزارفوجیوں کی واپسی ممکن ہوگی ۔شام کے بعدافغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے اعلان سامنے آنے کے بعد امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس مستعفی ہوگئے۔امریکی صدرنے ٹویٹ کے ذریعے اپنی حکومت کے انتہائی اہم رکن جیمزمیٹس کے استعفے کی منظوری دے دی ہے تاہم ابھی تک اس کے جانشین کااعلان نہیں کیاگیا۔ امریکی پٹھوکابل میں حکومت چلانے والی اشرف غنی حکومت نے دعویٰ کیاہے کہ اسے ٹرمپ کے فیصلے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔نیویارک ٹائمزکے مطابق باقی رہ جانے والے فوجیوں کی واپسی کے شیڈول پربھی غور جاری ہے۔امریکی فوج میں کمی کے فیصلے سے لگتا ہے کہ ٹرمپ کاصبرکاپیمانہ لبریزہوچکا ہے ۔دوسری جانب شام کے بعدافغانستان سے امریکی فوج بلانے کے اعلان پرامریکی وزیردفاع جیمز میٹس ٹرمپ سے شدید ناراض ہوگئے اورانہیں اپنا استعفی روانہ کردیا۔استعفے میں جیمزمیٹس نے تحریرکیاہے کہ امریکی صدرکویہ اختیارہے کہ وہ اپنی مرضی کاوزیردفاع رکھیں اورمیرے لئے یہی بہترہے کہ میں ٹرمپ کے اس اچانک اعلان پراپنے عہدے سے الگ ہوجاں۔انہوں نے استعفے میں ٹرمپ کے اتحادی ممالک کے احترام کے بارے میں خیالات بیان کئے اورعام دفاع کی فراہمی کیلئے تمام وسائل فراہم کرنے کاذکربھی کیا۔امریکی صدرٹرمپ نے جیمزمیٹس کے عہدہ چھوڑنے کی فوری منظوری کااپنے ٹویٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جیمزفروری کے آخر میں باعزت ریٹائرہوجائیں گے۔ جیمزمیٹس نے اتحادیوں اور دوسرے ممالک کو فوجی ذمہ داریوں کاحصہ اداکرنے میں میری بڑی مددکی تھی۔ ٹرمپ نے جیمزمیٹس کے جانشین کانام نہیں لیاتاہم ان کاکہناتھاکہ نئے وزیردفاع کااعلان جلدکردیا جائے گا۔جیمزمیٹس شام سے جلدفوجی انخلا کی مخالف ہیں،وہ اس فیصلے کواسٹرٹیجک غلطی قراردیتے رہیں ہیں۔حالیہ امریکی رپورٹ کے مطابق شام میں اب بھی 14ہزارداعش شدت پسند ہیں اورعراق میں تواس سے کہیں زیادہ تعدادموجودہے۔خدشہ ہے کہ داعش اپنانیٹ ورک دوبارہ بنانے کیلئے گوریلاجنگ کاسہارالے سکتی ہے۔ٹرمپ نے فوجی واپسی کے اعلان کے بعدایک ٹویٹ میں فیصلے کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس سے کسی کوحیرت نہیں ہونی چاہئے،اب گھرواپسی کاوقت ہے تاہم ٹرمپ نے ریٹائرمنٹ کرکے بات ٹالنے اوربدلنے کی کوشش کی ہے لیکن جیمز میٹس نے فیصلے سے شدیداختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دیاہے۔شام سے امریکی فوج واپس بلانے کے فیصلے پر امریکی سینیٹرزبڑی غلطی کے علاوہ اسے روس اورایران کی فتح قراردے چکے ہیں۔اتحادی ممالک نے بھی اس فیصلے پر تحفظات کااظہارکیاتھا۔واضح رہے کہ امریکانے 2001ء میں افغانستان میں اپنی فوج اتاری تھی تاکہ القاعدہ اوراسامہ بن لادن کے خلاف کاروائی کرسکے اورمستقبل میں افغانستان کو امریکااور مغربی اہداف کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال نی کیاجاسکے۔17برس تک جاری رہنے والی لڑائی میں سینکڑوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت بھی واشنگٹن کوخاطرخواہ کامیابی نہ دلا سکی ۔امریکی میڈیا کے محتاط اندازے کے مطابق 2400سے زائدامریکی فوجی مارے گئے،دیگرذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداداس سے کہیں زیادہ ہے اوراس تعداد میں امریکاکے مغربی اتحادیوں کے فوجیوں کی تعدادشامل نہیں۔حالیہ برسوں میں افغان طالبان کے زیرقبضہ علاقے میں قابل ذکراضافہ ہواہے ،کئی محاذوں پرافغانستان کی سرکاری فوج کوبدترین جانی ومالی نقصان کے سبب شکست کاسامناکرناپڑا ۔عالمی میڈیاکے مطابق امریکی اعلان نے کابل میں موجودان غیرملکی سفارتکاروں کوبھی چونکادیا ہے جو17سالہ تنازع ختم کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلانے کے فیصلے پرافغان حکومت نے کہاہے کہ اسے ٹرمپ کے ہم سے مشورہ کئے بغیر عجلت میں کئے گئے فیصلے پرکوئی تشویش نہیں۔افغان قومی سلامتی کے ترجمان طارق آریان کاکہناہے کہ افغان فوجی مکمل طورپرمسلح تربیت یافتہ ہیں اور2014 سے زمینی کاروائیاں کررہے ہیں۔بین الاقوامی فورسزکاکردارتربیت ومددفراہم کرناہے۔امریکی فوج کے انخلا سے افغان فوجیوں کے حوصلوں پرکوئی اثرنہیں پڑے گاتاہم طالبان سے مذاکرات کیلئے غنی حکومت کی تشکیل کردہ ٹیم نے طالبان کے ملاقات سے انکارکوسیاسی ناکامی تسلیم کرلیاہے لیکن وہ وقت دورنہیں جب افغان کٹھ پتلی حکومت اپنی مکمل ناکامی کے بوجھ تلے خودہی راہِ فراراختیارکرتے ہوئے غداروں کی فہرست میں ہمیشہ کیلئے باعثِ عبرت کے طورپر تاریخ میں جانی جائے گی


تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی